ETV Bharat / jammu-and-kashmir

عید کے موقعے پر میرواعظ نے عالم اسلام کو تہینت پیش کی - Eid ul Fitr - EID UL FITR

Mirwaiz Eid Massage میر واعظ مولوی محمد عمر فاروق نے عید الفطر کے پُر مسرت موقع پر تمام عالم اسلام کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عید کے موقع پر مستحق افراد کا خاص خیال رکھنا چاہیے، ہمارے ہی امداد اور تعاون سے ان لوگوں کی عید اچھے سے گزر جائے گی۔

میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق
میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 9, 2024, 4:41 PM IST

عید کے موقعے پر میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق نے عالم اسلام کو تہینت پیش کی

سرینگر: عید کے موقعے پر میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق نے عالم اسلام کو تہینت پیش کی۔ اس موقع پر میر واعظ نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے عید الفطر کے پُر مسرت موقعہ پر میں عالم اسلام خاص کر جموں وکشمیر کے تمام فرزندان توحید کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ "آج کی عید ہم ان حالات میں منا رہے ہیں جبکہ ہمیں سماجی ، معاشرتی ، مذہبی سطحوں پر مختلف چیلنجوں مشکلات اور مسائل کا سامنا ہے اور بحیثیت مسلم امہ ہمیں جہاں مقامی طور, وہیں عالمی سح پر بھی بحیثیت مسلمان اپنے ملی تشخص کے حوالے سے کئی مسائل کا سامنا ہے۔اللہ تبارک و تعالیٰ کے فضل و کرم سے ماہ صیام میں ہم سب کو حسب توفیق عبادت و ریاضت، روزہ داری، تزکیہ نفس اور اصلاح احوال کی سعادت نصیب ہوئی ،کوشش کریں کہ یہ دینی ماحول اور مزاج آئندہ بھی قائم و دائم رہے۔"

میر واعظ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ "عید کے اس موقعہ پر میں بحیثیت ایک دین کے خادم اور انسانیت کے داعی ہونے کے ناطے پوری ملت سے ملتمس ہوں کہ حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ ہمیں حقوق العباد جیسے اہم دینی فریضے پر بھی اپنی توجہ مرکوز کرنی چاہئے، کیونکہ جہاں ہم اپنی ذاتی ذمہ داریوں سے عہدہ برآں ہونے کی کوشش کررہے ہیں وہیں سماج کے ان تمام لوگوں کو جو ہماری توجہ اور امداد کے مستحق ہیں ان کے امداد اور تعاون کا فریضہ ادا کرنا بھی ہماری دینی ذمہ داریوں میں شامل ہیں۔"

مزید پڑھیں: عید سادگی کے ساتھ منائی جائے: مولانا شبیر احمد اویسی

انہوں نے کہا کہ "میری دعا ہے کہ یہ عید ہم سب کیلئے، خوشی ، مسرت ، امن و سکون کا پیغام لیکر آئے اور اللہ سے میری یہ دعا ہے کہ وہ اس عظیم ماہ مقدس کے صدقے ہماری جملہ مشکلات کو آسان فرمائیں۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.