حاجن (بانڈی پورہ) : شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں منفرد انداز میں لوگوں کو ترغیب دی گئی۔ ضلع کے حاجن علاقے میں عوام کو ووٹنگ کی اہمیت سے آگاہ کرنے کی غرض سے ٹانگہ ریلی کا اہتمام عمل میں لایا گیا۔ ٹانگہ ریلی میں حکام، مقامی باشندوں خاص کر طلبہ کی خاصی تعداد نے شرکت کی عوام کو پولنگ ڈے پر اپنی رائے دیہی کا استعمال کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
میونسپل کمیٹی حاجن کے ایگزیکٹیو آفیسر کی موجودگی اپنی نوعیت کی انوکھی ٹانگا ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا، یہ ریلی علاقے کے حاجن پل سے کاٹھ پورہ تک انجام دی گئی۔ عہدیداروں کے مطابق ریلی کا مقصد لوگوں میں الیکشن سے متعلق بیداری کو عام کرنا اور بارہمولہ پارلیمانی حلقہ پر 20 مئی کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں لوگوں کو ووٹ دینے پر آمادہ کرنا ہے۔
یہ ٹانگہ ریلی کاٹھ پورہ علاقے میں اختتام ہونے سے قبل حاجن کے مرکزی قصبے سے گزری اور انتخابی عمل میں زیادہ سے زیادہ شرکت کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ ریلی کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اے آر او نے کہا کہ ان تقاریب اور ریلیز کے انعقاد کا مقصد انتخابی خواندگی کو فروغ دینا اور انتخابی عمل کے بارے میں آگاہی پھیلانا اور ووٹرز کو بااختیار بنانا ہے، خاص طور پر ان افراد کو جو پہلی بار ووٹ دینے کے اہل ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ میں ووٹرز کو بیدار کرنے کے لیے سائیکلنگ ایونٹ کا اہتمام - LOK SABHA ELECTION 2024