ETV Bharat / jammu-and-kashmir

انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے اپنا سالانہ کلینڈر جاری کیا

انجمن اوقاف جامع مسجد نے میر واعظ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے مرتب کردہ سال 1444-45 ھ اور 2024ء کے سالانہ کلینڈر کا جامع مسجد سرینگر میں منعقدہ ایک پُر وقار تقریب کے دوران اجرا کیا۔

انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے اپنا سالانہ کلینڈر جاری کیا
انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے اپنا سالانہ کلینڈر جاری کیا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 29, 2024, 7:40 AM IST

سرینگر: انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کا سال 1444-45 ھ اور 2024ء کا سالانہ کلینڈر اسلامی مذہبی فن تعمیر اور خاکوں کے چند بہترین نمونوں کے انتخاب سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ کلینڈر انجمن اوقاف جامع مسجد نے میر واعظ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے مرتب کیا ہے۔ یہ ایک تاریخی حقیقت ہے کہ کشمیر وقتاً فوقتاً بین ثقافتی تحریکوں کا مرکز رہا ہے اور کلینڈر ھٰذا میں اسی ثقافتی ورثے کی حامل فن تعمیر کی روایت کی بہترین عکاسی کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ کلینڈر یہاں کی قدیم خانقاہوں، مساجد، مدارس، مقبروں اور عیدگاہوں کی تعمیر میں شامل ملی جلی ثقافت کے نمونوں کو بہترین انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

کلینڈر میرواعظ فاؤندیشن کی جانب سے مذہب، ثقافت کے وسیع تر نشر و اشاعت اور تفہیم کے لیے کی جانے والی کوششوں کے تسلسل کا ایک حصہ ہے اور میر واعظ فاؤنڈیشن عوام الناس سے خطرے سے دوچار اس ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانے کے لیے تعاون کا متمنی ہے۔

مزید پڑھیں: فلسطین اور اسرائیل کے مابین جاری تنازع کی آڑ میں جامع مسجد کو نشانہ کیوں بنایا جارہا ہے: انجمن اوقاف

واضح رہے کہ اس پر وقار تقریب میں انجمن اوقاف جامع مسجد کے عہدیداروں کے علاوہ جن سرکردہ شخصیات نے شرکت کی ان میں مولانا شوکت حسین کینگ، ایڈوکیٹ نذیر احمد رونگا، الطاف احمد بٹ، مفتی غلام رسول سامون، جاوید احمد زرگر کے نام قابل ذکر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیدنا حضرت ابوبکر صدیق ؓ کی زندگی اور تعلیمات انسانیت کیلئے مشعل راہ: میرواعظ کشمیر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.