ETV Bharat / jammu-and-kashmir

این سی، کانگریس نے ہی دفعہ 370کو کھوکھلا کیا، اپنی پارٹی لیڈر - JK Assembly Polls

اسمبلی انتخابات کے پیش نظر جہاں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں وہیں سیاسی جماعتوں کی جانب سے ایک دوسرے پر طعن و تشنیع کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 23, 2024, 3:50 PM IST

اویس خان، اپنی پارٹی امیدوار
اویس خان، اپنی پارٹی امیدوار (ای ٹی وی بھارت)
این سی، کانگریس نے ہی دفعہ 370کو کھوکھلا کیا، اپنی پارٹی لیڈر (ETV Bharat)

شوپیاں (جموں کشمیر) : جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں جموں کشمیر اپنی پارٹی کی جانب سے منعقد کیے گئے کنونشن کے دوران پارٹی کی جانب سے نامزد امیدوار ایڈوکیٹ اویس خان نے نیشنل کانفرنس اور کانگریس کی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا: ’’بی جے پی کی جانب سے دفعہ 370کو منسوخ کیے جانے سے قبل ہی این سی اور کانگریس نے ملی بھگت سے دفعہ 370 کھوکھلا کیا تھا۔‘‘

اپنی پارٹی لیڈر نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ’’اسی جماعت نے جموں و کشمیر میں پیلٹ گن کا استعمال کرکے کشمیر درجنوں افراد کی آنکھوں سے بینائی چھین لی۔‘‘ ایڈوکیٹ اویس خان نے ان باتوں کا اظہار شوپیاں میں اپنی پارٹی کے ایک کنونشن میں خطاب کے دوران کیا۔ اپنی پارٹی نے شوپیاں اسمبلی حلقے سے اویس خان کو پارٹی امیدوار نامزد کیا ہے۔

ایڈوکیٹ اویس خان نے خطاب کے دوران نیشنل کانفرنس اور کانگریس کی شدید نکتہ چینی کی۔ خان نے کہا: ’’این سی اور کانگریس نے ہی جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کے خاتمے کی راہ ہموار کی۔ ان پارٹیوں نے ہی عوام کے حقوق پر حملہ کیا، اور آج یہ جماعتیں کشمیروں کی غمخوار بنی بیٹھی ہیں۔‘‘ خان نے وعدہ کیا کہ ’’اپنی پارٹی، عوام کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کرے گی۔‘‘

یاد رہے کہ اپنی پارٹی نے انتخابی منشور میں جموں کے باشندوں کو گرما میں جبکہ کشمیریوں کو سرما میں 500 یونٹ بجلی مفت فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ این سی نے بھی مفت بجلی اپنے منشور میں داخل کیا ہے جبکہ پی ڈی پی نے ابھی تک اپنا منشور منظر عام پر نہیں لایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اپنی پارٹی نے جاری کیا انتخابی منشور - Assembly Polls in JK

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.