ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ میں منایا گیا انٹرنیشنل یوگا ڈے - International Yoga Day - INTERNATIONAL YOGA DAY

ہر برس 21جون کو انٹرنیشنل یوگا ڈے منایا جاتا ہے اور اس اس روز سرکاری سطح پر خصوصی طور تقاریب کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے۔

اننت ناگ میں منایا گیا انٹرنیشنل یوگا ڈے
اننت ناگ میں منایا گیا انٹرنیشنل یوگا ڈے (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 21, 2024, 4:19 PM IST

اننت ناگ (جموں کشمیر) : بین الاقوامی یوگا ڈے کی نسبت سے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بائیز ڈگری کالج میں تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں ڈی سی اننت ناگ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کے علاوہ دیگر محکمہ جات کے افسران و ملازمین نے شرکت کی۔ تقریب میں اسکولی بچوں کے علاوہ درجنوں شہریوں نے شرکت کی۔

اننت ناگ میں منایا گیا انٹرنیشنل یوگا ڈے (ای ٹی وی بھارت)

اس موقع پر ماہرین کی نگرانی میں شرکاء کو کئی ’’آسن‘‘ سکھائے گئے اور یوگا کی اہمیت و افادیت کے بارے میں شرکاء کو بنیادی معلومات دی گئیں۔ ماہرین نے کہا: ’’یوگا محض ایک جسمانی سرگرمی نہیں بلکہ یہ ایک قدیم جسمانی، ذہنی اور روحانی عمل ہے جس سے انسان کو کافی فائدہ حاصل ہوتا ہے۔‘‘ اس موقع پر پروگرام کے نوڈل آفیسر اعجاز احمد نے تقریب میں شرکت پر لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’آج کے پروگرام کا مقصد خواتین کو با اختیار بنانا ہیں اور اس پروگرام میں ملک کے وزیراعظم نریندر مودی خود سرینگر میں موجود رہے اور ان کی تقریر راست نشر کی گئی۔‘‘

انہوں نے عوام سے یوگا کو اپنا معمول بنائے جانے کی تاکید کی تاکہ ان کا جسم صحت مند رہنے کے ساتھ ساتھ وہ ذہنی طور پر بھی مضبوط رہ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یوگا سے انسان بیماریوں سے بھی محفوظ رہتا ہے۔ یاد رہے کہ عالمی یوگا ڈے ہر برس 21جون کو منایا جاتا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کے دن یوگا کی نسبت سے سرینگر کا انتخاب کیا تاہم بارش کی وجہ سے یوگا طے شدہ پروگرام کے مطابق انجام نہیں دیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: آج عالمی یوم یوگ، سری نگر میں میں پی ایم مودی نے یوگا کیا، کہا، یوگا کو اپنے روزمرہ کے معمولات میں شامل کریں - PM MODI IN YOGA DAY MAIN FUNCTION

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.