پلوامہ: ضلع پلوامہ میں حج کمیٹی کی جانب سے ضلع کے عازمین کے لئے ایک تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس دوران عامین حج کو مناسک حج کے حوالے سے ضروری جانکاری دی گئی۔ پروگرام کے دوران عازمین کو بتایا گیا کہ حج کے دوران کیسے وہ ارکان حج ادا کر سکتے ہیں اور کیسے عبادت کرنی چاہیے،تاکہ عازمین حج کی ادائیگی کے دوران عازمین کو کوئی پریشانی نہ ہو۔
اس پروگرام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ایک آفسر نے بتایا کہ حج سے متعلق تمام تفصیلات اور حج کے دوران لاعلمی کے سبب ہونے والی پریشانیوں کو دور کرنے کے لئے انہوں نے عازمین کو تفصیلات فراہم کرنے کی کوشش کی ہے، تاکہ عازمین کو کسی طرح کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ حج تربیتی کیمپ میں شرکت کرنے والے عازمین حج نے کیمپ میں حاصل ہونے والی معلومات کو مفید بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں حج کے مسائل اور ارکان سے متعلق تفصیلات فراہم کی گئیں، جس سے انہیں فائدہ ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں: منتخب حج عازمین اپنے واجبات جمع کریں:حج کمیٹی
واضح رہے کہ ضلع پلوامہ سے امسال 750 کے قریب عازمین حج کا فریضہ انجام دینے کے لئے جائے گے۔امسال سعودی عرب نے حج 2024 کے لیے بھارت کو 1.75 لاکھ عازمین کے کوٹہ دیا ہے، جس میں حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعے حجاج کرام کے لیے 1.40 لاکھ نشستیں مختص ہیں جبکہ 35,005 عازمین حج گروپ آپریٹرز کے ذریعے حج فریضہ انجام دیں گے۔