ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ڈوڈہ ٹھاٹھری میں سڑک حادثہ، 5 افراد ہلاک دیگر پانچ زخمی - Doda Accident - DODA ACCIDENT

Doda Thathri accident ڈوڈہ ضلع کے خانپورہ ٹھاٹھری علاقے میں ہفتے کی شام ایک سڑک حاثہ میں پانچ افراد ہلاک جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 13, 2024, 9:40 PM IST

جموں: جموں وکشمیر کے ڈوڈہ ضلع کے خانپورہ ٹھاٹھری علاقے میں ہفتے کی شام نجی گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں پانچ افراد کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی، جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوئے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ہفتے کی شام کو خانپورہ ٹھاٹھری میں ایک نجی گاڑی لڑھک گئی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دس افراد زخمی ہوئے۔معلوم ہوا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اور پولیس اہلکار جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے پانچ افراد کو مردہ قرار دیا۔
ذرائع نے متوفین کی شناخت مختیار احمد ولد عبدالغنی ساکن بنڈوگہ ،کمسن بچی دختر عامر ،ریاض احمد ولد عبدالغنی ساکن پھاگسو، ارینا بیگم زوجہ صدام حسین ساکن گھونٹی، محمد رفیع ولد عبدالرحمن ساکن پھاگسو کے بطور کی ہے۔

مزید پڑھیں: جموں کشمیر سڑک حادثات، 2024 میں اب تک 68 سے زائد جانیں تلف 80 زخمی

زخمیوں کی پہچان دس سالہ کمسن بچی ،آٹھ سالہ کمسن بچی ، سفیان شیخ ولد بشیر احمد،سائمہ بیگم زوجہ عامر کے بطور کی گئی ہے۔دریں اثنا ڈوڈہ میں پیش آئے حادثے پر سیاسی ، سماجی اور مذہبی تنظیموں نے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.