پلوامہ:سیوک ایکشن پروگرام کے تحت سی آر پی ایف 182بٹالین نے طلباء و طالبات کو ڈیٹا انٹری و ٹیلی میں تربیت دینے اور ان کو آگے بڑھانے کے لیے ایک پروگرام کا انعقاد کیا تاکہ انہیں اس شعبوں میں ماہر بنایا جا سکے۔یہ اسی شعبوں میں اپنا کیریئر بنانے میں کامیاب ہوں۔
اس پروگرام میں ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں سے تقریباً 25 طلباء کا انتخاب کیا گیا۔ماہرین کے زریعہ تقریباً 6 ہفتوں کی تربیت حاصل کریں گے۔ کورس کا افتتاح سیکنڈ ان کمانڈ سی آر پی ایف 182 بٹالین جئے سنگھ اور ڈپٹی کمانڈنٹ اتیندر سنگھ نے ضلع ہیڈکوارٹر پلوامہ میں ایک پرائیویٹ کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ میں کیا۔ سی آر پی ایف 182 بٹالین کی طرف سے کورس کے انعقاد کا بنیادی مقصد طلباء کو اس شعبوں میں ماہر بنانا ہے، تاکہ وہ اسی شعبوں میں روزگار حاصل کر سکیں۔
اس سلسلے میں ڈیٹا انٹری کے کورس میں شرکت کرنے والے ایک طالب علم ارسلان احمد نے کہا کہ یہ ایک خوش آئند قدم ہے کیونکہ ہماری سیکورٹی فورسز نوجوان نسل کے مستقبل کو سنوارنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ تاکہ انہیں مختلف شعبوں میں ماہر بنا کر روزگار فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے سی آر پی ایف 182 بٹالین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ضلع پلوامہ کے طلباء کے لیے اس کورس کا انعقاد کیا۔
اس سلسلے میں تربیت دینے والے استاد خورشید احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سی آر پی ایف وادی کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہا ہے اور طلبہ کو مختلف شعبوں میں ماہر بنانے کی کوشش کر رہا ہے ۔تاکہ وہ ان شعبوں سے روزگار حاصل کر سکیں۔
یہ بھی پڑھیں:گریزمیں فوج کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد - Medical camp at Gurez
انہوں نے کہا کہ ضلع پلوامہ کے طلباء کے لئے سی آر پی ایف 182 بٹالین کی طرف سے منظم اور فنڈ فراہم کرنے والا یہ دوسرا کورس ہے کیونکہ الیکٹریشن کورس میں شرکت کرنے والے 30 طلباء کا گروپ مختلف شعبوں میں کام کر رہے ہیں اور اچھی تنخواہ کما رہے ہیں۔