ETV Bharat / jammu-and-kashmir

لورن میں بارڈر سکیورٹی فورس کی جانب سے مفت طبی کیمپ - لورن میں مفت ادویات کی تقسیم

Free Medical Camp At Block Loran: ضلع پونچھ کی تحصل منڈی کے بلاک لورن میں بارڈر سکیورٹی فورس(بی ایس ایف) کی جانب سے مفتی طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔مقامی باشندوں نے طبی کیمپ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔مقامی باشندوں نے اس طرح کے مزید پروگرام کے انعقاد کا مطالبہ کیا۔

لورن میں بارڈر سکیورٹی فورس کی جانب سے مفت طبی کیمپ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 7, 2024, 2:48 PM IST

لورن میں بارڈر سکیورٹی فورس کی جانب سے مفت طبی کیمپ

منڈی: ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے بلاک لورن میں بارڈر سکیورٹی فورس کی 54 بٹالین کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ بارڈر سکیورٹی فورس کی 54 بٹالین کے کمانڈنٹ آفیسر دیش راج سنگھ کی زیر صدارت میں مفت طبی کیمپ منعقد ہوا۔

اس موقعے پر ان کے ہمراہ 54 بٹالین کے سیکنڈ کمانڈنگ آفیسر مدھوکر جویال موجود رہے۔ دوران کیمپ بلاک لورن کے مختلف مقامات سے مقامی لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بارڈر سکیورٹی فورس و محکمہ صحت کے ڈاکٹروں نے لوگوں کی مفت طبی جانچ کی۔ وہیں کیمپ کے دوران اسکول کے طلبا و طالبات کو بارڈر سکیورٹی فورس کے کمانڈنٹ آفیسر کے ہاتھوں ٹریک سوٹ تقسیم کیے گیے۔ اس کے علاوہ کیمپ کے دوران لوگوں اور بالخصوص نوجوانوں کو نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت منشیات سے دور رہنے کے حوالے سے اہم جانکاری فراہم کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: منڈی میں تحصیلدار اور بی ڈی او کے اعزاز میں الوداعی تقاریب

اس حوالے سے مشتاق احمد تانترے، حافظ قاسم جمال و دیگر مقامی لوگوں نے بارڈر سکیورٹی فورس کے اس اقدام کی سرہانہ کرتے ہوئے کہا کہ بلاک لورن ایک دوردراز اور برفانی علاقہ ہے جہاں اکثر لوگ شدید سردی کے سبب مختلف بیماریوں سے متاثر ہوتے ہیں۔ مقامی باشندوں نے بارڈر سکیورٹی فورسز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس طرح کے مزید پروگرامز کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھنے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.