ترال (پلوامہ):سابق وزیر نعیم اختر و پی ڈی پی کے شینیئر رہنما نے آج دیور ترال میں پارٹی کے ترجمان ڈاکٹر ہربخش سنگھ کی پھوفی کے انتقال پر منعقدہ ایک تعزیتی مجلس میں شمولیت کی۔ اس موقع پر یوتھ پی ڈی پی لیڈر وحید الرحمان پرہ، ترجمان موہت بھان اور قطب الدین شاہ بھی موجود تھے۔اس موقع پر انہوں نے تعزیت پرسی کی اور لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے نعیم اختر نے بتایا کہ پی ڈی پی ہمیشہ سے ہی اتحاد کی داعی رہی ہے، تاہم اب جبکہ نیشنل کانفرنس اتحاد سے پیچھے ہٹی ہے ہم بھی مناسب وقت میں امیدواروں کا اعلان کرے گے، کیونکہ بھاجپا کے لیے میدان کھلا نہیں چھوڑا جاسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے جس طرح جموں وکشمیر کے آئین اور وسائل کو لوٹ لیا ہے وہ کسی بھی طرح ہمیں قابل قبول نہیں ہے۔نعیم اختر نے مزید بتایا کہ بی جے پی ووٹوں کی تقسیم کے لیے کشمیر میں اے بی اور سی ٹیموں کو استعمال کر رہی ہے، تاکہ بھاجپا کے مفادات کی آبیاری ہو سکے۔
مزید پڑھیں:بی جے پی نے پی ڈی پی کو توڑ کر نئی پارٹیاں تشکیل دیں، محبوبہ مفتی
انہوں نے کہا کہ بی جے پی چاہتی ہے، کشمیر میں ووٹ کا بٹوارہ ہے، لیکن یہاں کے لوگوں کو چاہیے کہ اس کا جواب ووٹ میں دیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو متحد ہوکر ووٹ ڈال کو بی جے پی کو شکست فاش کرنا ہے۔