ETV Bharat / jammu-and-kashmir

عوامی اتحاد پارٹی جنوبی کشمیر میں کامیاب ہوگی، ڈاکٹر ہربخش سنگھ کا دعویٰ - JK Assembly Elections 2024 - JK ASSEMBLY ELECTIONS 2024

عوامی اتحاد پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے کہا کہ ان کی پارٹی جنوبی کشمیر میں کامیاب ہوگی۔ کامیاب ہونے کے بعد وہ اس علاقہ کو ٹورازم کی جانب موڑنے کے لیے بھرپور کوششیں کریں گے۔ AIP will keep momentum in South kashmir says dr harbaksh

Awami Ittehad Party will be successful in South Kashmir. Dr Harbaksh Singh
عوامی اتحاد پارٹی جنوبی کشمیر میں کامیاب ہوگی۔ ڈاکٹر ہربخش سنگھ (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 3, 2024, 1:49 PM IST

ترال، پلوامہ: جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات کی مہم زور و شور سے جاری ہے۔ اسی طرح ترال علاقے میں سیاسی مہم عروج پر ہے اور اس حوالے سے مختلف سیاسی جماعتوں نے ریلیاں، روڈ شوز اور عوامی میٹنگوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے چناؤ مہم تیسرے روز بھی جاری رہی۔ اس سلسلے میں ترال حلقۂ انتخاب کے اے آئی پی امیدوار ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے اونتی پورہ سے قویل شکارگاہ ان کی رہائش تک ایک روڈ شو کی صدارت کی۔ اس دوران انہوں نے راستے میں متعدد مقامات پر عوام سے خطاب کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ترال میں آج تک نہ ہی طبعی شعبے کی ابتری کو ٹھیک کیا گیا ہے اور نہ ہی علاقے کے ٹورازم کی طرف توجہ دی گئی ہے۔ حالانکہ ٹورازم کے لیے یہ علاقہ ایک اہم سنگ میل ثابت ہو سکتا تھا۔

عوامی اتحاد پارٹی جنوبی کشمیر میں کامیاب ہوگی۔ ڈاکٹر ہربخش سنگھ (ETV Bharat Urdu)
Awami Ittehad Party will be successful in South Kashmir. Dr Harbaksh Singh
عوامی اتحاد پارٹی جنوبی کشمیر میں کامیاب ہوگی۔ ڈاکٹر ہربخش سنگھ (ETV Bharat Urdu)

انہوں نے بتایا کہ ترال میں آج تک خاندانی سیاست نے لوگوں کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔ لیکن اب وقت آگیا ہے کہ ترال کے عوام کی عزت ووقار کی بات کی جائے۔ ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ عوامی اتحاد پارٹی کی لہر شمالی کشمیر کی طرح جنوبی کشمیر میں بھی نظر آئے گی اور انشاء اللہ وہ عوام کے تعاون سے ضرور کامیاب ہوں گے۔ اور اس طرح ہوتا ہے تو انہیں یہاں ترقیاتی کاموں کا بھرپور موقع ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

ترال میں سیاسی پارہ چڑھنے لگا، کئی امیدوار میدان میں - JK Assembly Elections 2024

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.