ETV Bharat / international

جمعہ کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسماعیل ہنیہ کی تدفین عمل میں آئے گی - Burial of Ismail Haniyeh

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 31, 2024, 6:24 PM IST

حماس کے سربراہ کی تہران میں کل نماز جنازہ ادا کی جائے گی اس کے بعد جنازہ کو دوحہ روانہ کیا جائے گا جہاں معروف عرب رہنماؤں کی موجودگی میں تدفین عمل میں آئے گی۔

جمعہ کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسماعیل ہنیہ کی تدفین عمل میں آئے گی
جمعہ کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسماعیل ہنیہ کی تدفین عمل میں آئے گی (Photo: AP)

دوحہ: حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی تدفین، تہران میں ایک عوامی جنازے کی تقریب کے ایک دن بعد یعنی جمعہ کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کی جائے گی۔

حماس نے ایک بیان میں کہا کہ ہنیہ کو کل ایرانی دارالحکومت تہران میں حکومت اور عوام کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ یہاں اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ بھی ادا کی جائے گی۔ حماس نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی میت کو اسی دن بعد میں قطری دارالحکومت پہنچایا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ نماز جنازہ دوحہ کی سب سے بڑی مسجد امام محمد بن عبدالوہاب مسجد میں نماز جمعہ کے بعد ادا کی جائے گی اور تدفین قطری دارالحکومت کے شمال میں واقع لوسیل کے ایک قبرستان میں کی جائے گی۔

حماس کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دوحہ میں ہونے والی تقریب میں مقبول عرب اور اسلامی رہنماؤں کی شرکت کے ساتھ منعقد کی جائے گی۔

تہران میں ایک حملے میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو قتل کر دیا گیا ہے۔ جس کے بعد ایران نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ جس کا الزام قدیم دشمن اسرائیل پر عائد کیا گیا ہے۔

حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد تین روزہ عوامی سوگ کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.