ETV Bharat / international

اسرائیل رفح میں منصوبہ بند چھاپوں کے باوجود حماس کو ختم نہیں کر پائے گا: حزب اللہ - Gaza War

Hezbollah on Hamas حسن نصراللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل رفح میں فوجی کارروائی کرنے کے باوجود بھی حماس کو ختم نہیں کر پائے گا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 14, 2024, 2:07 PM IST

بیروت: حزب اللہ کے رہنما سید حسن نصر اللہ نے بدھ کے روز کہا کہ اگر اسرائیل رفح میں داخل ہو جاتاہے تو بھی وہ حماس کو ختم نہیں کر سکے گا۔ یہ اطلاع مقامی ٹی وی چینل ’المنار‘ کی ایک رپورٹ میں دی گئی۔ نصراللہ نے رمضان کے مقدس مہینے کے موقع پر غزہ پر حکمرانی کرنے والے فلسطینی گروپ حماس کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اسرائیل کو مخاطب کرتے ہوئے ایک ٹیلی ویژن تقریر میں کہا، ’’آپ جنگ کے کسی بھی اہداف کو حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں، یہاں تک کہ رفح آپریشن بھی آپ کو فتح کی شبیہ بھی نہیں دے گا۔ آپ حماس یا مزاحمت سے چھٹکارا حاصل نہیں کر سکیں گے۔"

نصراللہ نے کہا کہ اسرائیل حماس کو ختم کرنے کے اپنے سب سے بڑے مقصد کو جنگ کے آغاز سے ہی حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ تقریباً چھ ماہ کی جنگ کے بعد اسرائیل حماس کے ساتھ ثالثوں کے ذریعے مذاکرات کر رہا ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے دعویٰ کیا کہ حماس تمام فلسطینی دھڑوں کی جانب سے مذاکرات کر رہا ہے اور اس کا مقصد صرف جنگ بندی ہی نہیں، بلکہ غزہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو روکنا ہے۔

واضح رہے غزہ میں جنگ کے آغاز سے حزب اللہ نے اسرائیل کے خلاف محاذ کھول رکھا ہے۔ حزب اللہ کی جانب سے لبنان سے اسرائیل کے سرحدی علاقوں میں میزائیل داغے جاتے ہیں، جس کی وجہ اسرائیل نے ان علاقوں سے آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔ اسرائیل بھی وقفہ وقفہ سے حزب اللہ کے خلاف جوابی کارروائی کرتا رہتا ہے۔ اسرائیل کی جوابی کارروائی میں اب حزب اللہ کے متعدد جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.