ETV Bharat / international

پاکستان میں کراچی ایئرپورٹ کے باہر زوردار دھماکہ، دو ہلاک اور کم از کم آٹھ زخمی - Blast in Pakistan

کراچی ایئرپورٹ کے باہر زوردار دھماکے سے پاکستان لرز اٹھا۔ کہا جا رہا ہے کہ اس حملے کا ہدف چین کے شہری تھے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 2 hours ago

پاکستان میں کراچی ایئرپورٹ کے باہر زوردار دھماکہ
پاکستان میں کراچی ایئرپورٹ کے باہر زوردار دھماکہ (AP)

کراچی: پاکستان میں اتوار کو کراچی ایئرپورٹ کے باہر ایک زور دار دھماکے میں دو افراد ہلاک اور کم از کم آٹھ زخمی ہوگئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ دھماکہ چین کے شہریوں کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ممنوعہ تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

صوبہ سندھ کے وزیر داخلہ ضیاء الحسن نے ایک بیان میں کہا کہ یہ حملہ غیر ملکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے کیا گیا۔ یہ دھماکہ پاکستان کے سب سے بڑے ہوائی اڈے کے باہر ایک ٹینکر میں ہوا۔ اس دھماکے نے پورے شہر کو ہلا کر رکھ دیا۔ دھماکے کے بعد لگنے والی آگ کے باعث آس پاس کی کئی گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ دھماکہ ایئرپورٹ سے باہر جانے والی سڑک پر ہوا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ حملہ چینی شہریوں پر تھا۔ پاکستان میں ہزاروں چینی مزدور موجود ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر بیجنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے لیے کام کرتے ہیں۔ یہ جنوبی اور وسطی ایشیا کو چینی دارالحکومت سے جوڑتا ہے۔ ویڈیو میں گاڑیوں میں آگ کے شعلے اور جائے وقوعہ سے دھوئیں کے گہرے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔ دھماکے کے بعد گردونواح میں حفاظتی انتظامات سخت کر دیے گئے۔ جائے وقوع پر فوج کی بھاری نفری تعینات ہے اور علاقے کو ہر طرف سے محاصرے میں لے لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 23 افراد کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کر دیا گیا

ڈپٹی انسپکٹر جنرل ایسٹ اظفر مہیسر نے میڈیا کو بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ آئل ٹینکر کا دھماکہ تھا۔ ہم دھماکے کی نوعیت اور وجہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ ایئرپورٹ کی عمارتیں لرز اٹھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.