حیدرآباد: ہم اپنی جلد کو پرکشش بنانے کے لئے الگ الگ نسخے اپناتے ہیں۔ جلد کو خوبصورت بنانے کے لئے اگر ہم کو ساری چیزیں گھر میں ہی مل جاتی ہیں تو ہم باہر کی کیمیکل سے بنی کریم سے چھٹکارہ حاصل کر سکتے ہیں اور اپنی جلد کت ساتھ ساتھ اپنے کو صحتیاب بھی رکھ سکتے ہیں۔
چہرے کو پُرکشش کیسے بنائیں؟
اگر ہم بات چہرے کی کریں تو اس کو بہ آسانی خوبصورت اور پرکشش بنایا جاسکتا ہے اس کے لئے آپ کو روزانہ رات کو سونے سے پہلے تیل کو ناف میں لگانا ہوگا اس عمل سے آپ کو کھجلی، مہاسے اور جھریوں سے نجات مل سکتی ہے۔
ناف کے قریب تیل لگانے سے جوڑوں کے درد سے بھی نجات مل سکتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ناف کئی اہم رگوں اور شریانوں سے جڑی ہوتی ہے، جو جوڑوں کو خون فراہم کرتی ہے۔ یہ جلد کی ساخت کو بہتر بنانے اور جلد کے امراض کو روکنے میں مدد کر سکتی ہے۔
آیوروید میں ناف کی اہمیت:
آیوروید میں، ناف کو زندگی کا نقطہ آغاز سمجھا جاتا ہے۔ اس لیے تیل سے ناف کی دیکھ بھال اور اسے صاف رکھنے سے صحت کے بہت سے مسائل کو دور کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ بچوں اور بڑوں دونوں کے لئے یہ اہم ہوتا ہے کہ وہ ناف میں تیل کی چند بوندیں سونے سے پہلے ضرور ڈالیں۔ اس کے بہت سے فائدے ہوں گے۔
ناف جسم کا مرکز:
ناف کو جسم کا مرکز بھی سمجھا جاتا ہے، اس وجہ سے اس کی دیکھ بھال کرنا بھی بہت اہم ہے۔ لیکن آج کے دور میں بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ناف میں تیل لگانے کے کتنے فائدے ہوسکتے ہیں۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ تیل نہ صرف ناف بلکہ جسم کے کسی بھی حصے پر لگانے سے فائدہ ہوتا ہے۔
ناف میں سرسوں کا تیل لگانے کے فائدے:
ناف میں تیل لگانے کے کئی ایک فائدے ہیں، اگر رات میں آپ صرف ایک بوند بھی ناف میں لگائیں گے تو یہ کئی بیماریوں کو دور رکھے گی۔ ناف میں تیل لگانے کے مندرجہ ذیل دائدے ہیں۔
1- ناف کے قریب تیل کی مالش کرنے سے پیٹ کے درد سے نجات مل سکتی ہے جو کہ بدہضمی، ماہواری کے درد اور قبض جیسے مختلف عوامل کی وجہ سے ہوتی ہے۔
2- یہ کھانسی، گھرگھراہٹ اور سانس کی قلت جیسی علامات کو ٹھیک کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔
3- یہ خیال کیا جاتا ہے کہ تیل سے ناف کی مالش کرنے سے تناؤ اور پریشانی کم ہوتی ہے۔
4-ناف کے قریب تیل لگانے سے قوت مدافعت بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے۔
5- ناف پھیپھڑوں سے جڑی ہوتی ہے، اور اس جگہ پر تیل سے مالش کرنے سے بلغم کے اخراج اور نظام تنفس میں سوزش کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
6- تیل سے ناف کی مالش کرنے سے بھی فرٹیلٹی کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔
7- ناف کے قریب تیل لگانے سے بھی جوڑوں کے درد سے آرام ملتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ناف کئی اہم رگوں اور شریانوں سے جڑی ہوتی ہے، جو جوڑوں کو خون فراہم کرتی ہے۔
8- ناف خون کی بہت سی اہم نالیوں سے جڑی ہوتی ہے، اور اس جگہ پر تیل سے مالش کرنے سے جلد میں خون کی گردش بہتر ہوتی ہے۔
یہ بھہ پڑھیں:
9- ناف میں تیل لگانے سے ضروری غذائی اجزاء فراہم ہوتے ہیں اور جلد کی صحت کو فروغ ملتا ہے۔
10- یہ جلد کی ساخت کو بہتر بنانے اور جلد کے امراض جیسےمہاسوں، جھریوں اور خارش کو روکنے میں مدد کر سکتی ہے۔
ڈس کلیمر: یہ مواد صرف عام معلومات فراہم کرتا ہے۔ یہ کسی بھی طرح مستند طبی رائے کا متبادل نہیں ہے۔ مزید معلومات کے لیے ہمیشہ کسی ماہر یا اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ ای ٹی وی بھارت اس معلومات کی ذمہ داری قبول نہیں کرتا ہے۔