ETV Bharat / entertainment

ورلڈ گورنمنٹ سمٹ 2024: شاہ رخ خان ایک خاص سیشن کی صدارت کریں گے - شاہ رخ خان

World Government Summit 2024: بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان دبئی میں منعقد ہونے والی ورلڈ گورنمنٹ سمٹ 2024 میں 'دی میکنگ آف اے اسٹار' پر گفتگو کریں گے۔

World Government Summit 2024
ورلڈ گورنمنٹ سمٹ 2024: شاہ رخ خان ایک خاص سیشن کی صدارت کریں گے
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 9, 2024, 6:26 PM IST

ممبئی: شاہ رخ خان کی نہ صرف ملک بلکہ بیرون ممالک میں بھی کافی فین فالوونگ ہے۔ فلموں کے علاوہ وہ بڑی تقریبات میں بھی اپنی موجودگی سے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرواتے ہیں۔ اطلاع ہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان دبئی میں منعقد ہونے والی ورلڈ گورنمنٹ سمٹ (ڈبلیو جی ایس) 2024 میں شرکت کریں گے۔ اس بڑے پروگرام میں وہ 'دی میکنگ آف اے اسٹار' پر گفتگو کرتے نظر آئیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ گورنمنٹ سمٹ 2024 کا 11واں ایڈیشن 14 فروری کو دبئی میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اس سمٹ کی صدارت کے لیے پوری طرح تیار ہیں، یہ پروگرام صبح میں شروع ہوگا۔

کنگ خان بدھ کی صبح تقریباً 10:35 بجے مدینہ جمیرہ میں 'دی میکنگ آف اے اسٹار: شاہ رخ خان کے ساتھ بات چیت' پر گفتگو کریں گے۔ اس دوران وہ اپنے چہرے اور قسمت کے بارے میں بات کریں گے۔ ان کی یہ گفتگو تقریباً 15 منٹ تک جاری رہے گی۔

ڈبلیو جی ایس 2024

ڈبلیو جی ایس 2024 کا تھیم 'مستقبل کی حکومتوں کی تشکیل' ہے۔ اس تھیم کے تحت 25 سے زائد سربراہان حکومت اور ریاستوں کو شامل کیا جائے گا۔ ہندوستان، قطر اور ترکی کو ڈبلیو جی ایس میں مہمان خصوصی کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ تینوں مہمان ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود کی قیادت وزیر اعظم ہند نریندر مودی اور قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی اور ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کریں گے۔ اس سمٹ میں سرکاری اور نجی شعبے کے 4000 سے زائد نمائندے شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

شاہ رخ خان کا ورک فرنٹ

شاہ رخ خان کے ورک فرنٹ کے حوالے سے بات کریں تو انہوں نے ابھی تک اپنے اگلے پروجیکٹ کا اعلان نہیں کیا ہے، تاہم قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ وہ ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کی اگلی فلم 'کنگ' کے لیے سوجائے گھوش کے ساتھ کام کر رہے ہیں، جس میں ان کی پیاری بیٹی سہانا خان بھی جلوہ گر ہوں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.