ETV Bharat / entertainment

'پشپا 2 دی رول کا دلچسپ ٹیزرجاری، اللو ارجن شاندار اوتار میں نظر آئے - Pushpaa 2 The Roll Exciting Teaser - PUSHPAA 2 THE ROLL EXCITING TEASER

ساؤتھ میگا اسٹار اللو ارجن اسٹاررکے 'پشپا 2 دی رول' کا سب سے زیادہ انتظار کیا جانے والا ٹیزر آخر کار ریلیز ہو گیا ہے۔ جس میں اللو ارجن ایک مختلف اوتار میں نظر آ رہے ہیں۔

'پشپا 2 دی رول کا دلچسپ ٹیزرجاری، اللو ارجن شاندار اوتار میں نظر آئے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 8, 2024, 12:09 PM IST

حیدرآباد: ساؤتھ کے سپر اسٹار اللو ارجن کو 2021 میں ریلیز ہونے والی فلم 'پشپا' سے پوری دنیا میں خاص پہچان ملی۔ تب سے ان کے مداح اس کے سیکوئل کا انتظار کر رہے ہیں۔ ہر کوئی مزید کہانی جاننے کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہے۔ دوسری جانب میکرز نے بھی فلم کے حوالے سے جوش و خروش کو کم نہیں ہونے دیا۔ میکرز نے فلم سے متعلق چھوٹی چھوٹی اپڈیٹس شیئر کرکے مداحوں میں جوش برقرار رکھا۔ اب تک صرف پوسٹر ہی جاری کیے ہیں لیکن اب طویل انتظار کے بعد 'پشپا 2: دی رول' کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔ دراصل یہ ٹیزر اللو ارجن کا اپنے مداحوں کو اپنی یوم پیدائش پرٹیزر جاری کرکے تحفہ دیا۔

اللو ارجن نے اپنی 42 ویں سالگرہ پر ٹیزر جاری کرکے اپنے مداحوں کو بڑا تحفہ دیا ہے۔ سالگرہ سے قبل ہی اللو ارجن نے یہ اعلان کرکے مداحوں میں جوش بڑھا دیا تھا۔ بالکل نئے پوسٹر کے ساتھ ٹیزر کے وقت کا انکشاف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیزر 8 اپریل کو صبح 11 بجے ریلیز کیا جائے گا۔ ساؤتھ کے سپر اسٹار اللو ارجن اس بار اپنی 42 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے رات گئے اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ کیک کاٹا۔ مداح بھی انہیں مبارکباد دینے ان کے گھر کے باہر پہنچ گئے۔

مزید پڑھیں:ویب سیریز ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار سے فردین خان کی پہلی جھلک جاری - Fardeen Khan

اللو ارجن کی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر ان کی اہلیہ سنیہا ریڈی نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ جہاں 'پشپا' اسٹار نے رنگین شرٹ پہنی ہوئی تھی، وہیں اسنیہا سفید کراپ اور اسکرٹ میں بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔ اللو ارجن کی جشن کی پارٹی کا کیک بھی خاص تھا، اس میں ان کے مادام تساؤ مجسمے کی جھلک تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.