ETV Bharat / bharat

سپریم کورٹ نے متحرک جمہوریت کو مسلسل مضبوط کیا ہے: مودی - ہندوستان کی سپریم کورٹ

PM Modi on Supreme Court of India قومی دار الحکومت دہلی میں وزیراعظم مودی نے سپریم کورٹ کی ڈائمنڈ جوبلی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمہوریت کو مسلسل مضبوط کرنے میں عدلیہ کا اہم رول ہوتا ہے۔

PM Modi on Supreme court of india
PM Modi on Supreme court of india
author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 29, 2024, 7:28 AM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو سپریم کورٹ کو ہندوستان کی متحرک جمہوریت کو مضبوط بنانے اور آئین سازوں کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے مسلسل کوششیں کرنے والا قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کو سماج کے ہر طبقے تک رسائی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ موثر انداز میں انصاف کی فراہمی کے مقصد کے عدالت عظمیٰ کے ساتھ دیگر عدالتوں میں انفراسٹرکچر اور جدید سہولیات کو بڑھانے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔

سپریم کورٹ کی ڈائمنڈ جوبلی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہاکہ "ہندوستان کے آئین کے بنانے والوں نے آزادی، مساوات اور انصاف کے اصولوں کے ساتھ ایک آزاد ہندوستان کا خواب دیکھا تھا۔ ہندوستان کی سپریم کورٹ نے ان اصولوں کے تحفظ کے لئے مسلسل کوششیں کی ہیں۔ مودی نے کہاکہ "اظہار رائے کی آزادی ہو، انفرادی آزادی ہو، سماجی انصاف ہو، سپریم کورٹ نے ہندوستان کی متحرک جمہوریت کو مسلسل مضبوط کیا ہے۔"

  • #WATCH | PM Narendra Modi says, "...Today the eyes of the whole world are on India and the world's trust in India is increasing. Today it is important for India to take advantage of every opportunity...Indian citizens are entitled to easy access to justice. And the Supreme Court… pic.twitter.com/t8qnyTWcOC

    — ANI (@ANI) January 28, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ایک مضبوط عدالتی نظام کو ترقی یافتہ ہندوستان کی بنیاد قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ عدالتوں میں جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ دیگر بنیادی ڈھانچے کی جدید سہولیات کو بڑھانا ان کی حکومت کی ترجیح رہی ہے۔ اس سمت میں پچھلے کچھ سالوں میں 7000 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کابینہ نے 800 کروڑ روپے خرچ کرنے کی منظوری دی۔ اس رقم سے سپریم کورٹ کی سہولیات کو بڑھانے میں بہت مدد ملے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ 'انصاف کی آسانی' کو ذہن میں رکھتے ہوئے ای کورٹس کے لیے دستیاب فنڈز میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ منظور شدہ منصوبے کے مقابلے میں رقم میں چار گنا اضافہ کیا گیا ہے۔ عدالتی نظام کو جدید بنانے کی کوششوں کا تذکرہ کرتے ہوئے مسٹر مودی نے عدالتوں میں ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال پر خوشی کا اظہار کیا اور ڈیجیٹل سہولیات بالخصوص مصنوعی ذہانت کا ذکر کیا جس سے عام لوگوں کے لیے انصاف تک رسائی آسان ہو جائے گی۔ انہوں نے قانونی کارروائی کو آسان زبان میں لکھنے اور ٹیکنالوجی کی مدد سے لوگوں تک پہنچنے کو خوش آئند قرار دیا۔

مزید پڑھیں: آن لائن تنازعات کا حل گیم چینجر ثابت ہوا: جسٹس چندرچوڑ

انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے علاوہ دیگر عدالتوں میں بھی لوگ جلد ٹیکنالوجی کے فوائد حاصل کرنا شروع کر دیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایگزیکٹو اور عدلیہ سمیت ملک کے تمام ادارے آئندہ 25 سالوں میں تبدیلی کے مقصد کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.