ETV Bharat / bharat

گلدستۂ نعت: شاہوں کے بھی سرتاج غلامان محمد - GULDASTA E NAAT - GULDASTA E NAAT

ربیع الاول کا مہینہ اسلامی تاریخ کا تیسرا مہینہ ہے۔ اس مہینے کی عظمت اس لئے اور بڑھ جاتی ہے کیوںکہ اسی ماہِ مبارک میں اللہ تعالیٰ نے حضورﷺ کو دنیا میں رحمت اللعلمین بناکر بھیجا۔ گلدستۂ نعت اس ماہِ مبارک میں حضور اقدس محمدﷺ کی شان میں ایک نذرانۂ عقیدت ہے۔

گلدستۂ نعت
حضور محمد مصطفیٰ کی شان میں نذرانۂ عقیدت (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 6, 2024, 6:36 PM IST

Updated : Sep 7, 2024, 9:13 AM IST

گلدستۂ نعت (ETV Bharat)

حیدرآباد: گلدستۂ نعت ای ٹی وی بھارت کی ایک ایسی پیشکش ہے جس میں مختلف نعت خواں, نعت و حمد کا نذرانۂ عقیدت حضور کائنات محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں پیش کرتے ہیں۔

حضرت محمدﷺ کی ولادت با سعادت اسی ماہ کی 12 تاریخ کو ہوئی۔ اس حوالے سے نبی کے چاہنے والے اس مہینے میں اور خاص کر ربیع الاول کے موقعے پر آقا کی شان میں نعت کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔ 12 ربیع الاول پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کا دن ہے۔ روایت ہے کہ اسی تاریخ کو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال بھی ہوا۔

اس ماہ میں برصغیر میں خاص کر بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش میں محفلیں نعت منعقد کی جاتی ہیں، جلسے منعقد ہوتے ہیں اور قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔

یہ بھہی پڑھیں:

ربیع الاول کا مہینہ اسلامی تاریخ کا تیسرا مہینہ ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم یعنی اس عظیم الشان شخصیت کا ولادت کا دن ہے، جسے تمام عالم کے لیے رحمت بنا کر بھیجا گیا۔ وہ دن واقعی بڑی ہی عظمت و برکت کا حامل ہے۔ اس لیے کہ اس مبارک دن میں رحمة للعالمین حضرت محمد مصطفی احمد مجتبیٰ صلی اللہ علیہ وسلم اس عالمِ رنگ و بو میں تشریف لائے۔ گلدستۂ نعت بھی اس ماہِ مبارک میں حضور اقدس محمدﷺ کی شان میں پیش کیا جانے والا ایک نذرانۂ عقیدت ہے۔

ملاحظہ کیجیے معروف شاعر حفیظ میرٹھی کی بہترین نعت:

شاہوں کے بھی سرتاج غلامان محمد

یاران محمد تو ہیں، یاران محمد

تابندہ عقیدہ دیا، تہذیب عطا کی

تاریخ نہ بھولے گی یہ احسان محمد

محدود نہیں یہ مہ و سال و صدی میں

ہر درد کی آواز ہے اعلان محمد ﷺ

بے مثل صحیفے کی طرح سینئہ اطہر

جزدان کی مانند گریبان محمد ﷺ

گھبرا کے مسلمان یہ کیا ڈھونڈ رہا ہے

کیا چھوٹ گیا ہاتھ سے دامان محمد

Last Updated : Sep 7, 2024, 9:13 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.