ETV Bharat / bharat

جھارکھنڈ میں سیاسی ہلچل تیز، سابق وزیر اعلی چمپئی سورین چھ ایم ایل اے کے ساتھ دہلی پہنچے - Former Chief Minister Champai Soren - FORMER CHIEF MINISTER CHAMPAI SOREN

جھارکھنڈ میں سیاسی ہلچل تیز ہوتی جارہی ہے۔ بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیوں کے درمیان سابق وزیر اعلی چمپئی سورین گذشتہ روز فلائٹ سے دہلی پہنچ گئے۔

Former Chief Minister Champai Soren
جھارکھنڈ میں سیاسی ہلچل تیز (Photo: IANS)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 18, 2024, 12:28 PM IST

جھارکھنڈ: جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلی چمپئی سورین کو لے کر جاری سیاسی قیاس آرائیوں کے درمیان بڑی خبر سامنے آ رہی ہے۔ وزیر اعلی سورین دہلی پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چمپئی سورین مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان سے مسلسل رابطے میں ہیں اور چھ ایم ایل اے بھی ان کے ساتھ دہلی گئے ہیں۔

جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کا رابطہ ان تمام ایم ایل اے سے نہیں ہو پا رہا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ تمام ایم ایل اے بھی بی جے پی میں شامل ہو سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جے ایم ایم ایم ایل اے جن کی قیادت سے رابطہ نہیں کیا جا سکا، ان میں دشرتھ گگرائی، رام داس سورین، چمرا لنڈا، لوبن ہیمبروم، سمیر موہنتی شامل ہیں۔

  • کولکاتا میں ٹھہرے تھے چمپئی:

ذرائع کے مطابق چمپئی سورین کل رات کولکتہ کے ایک ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے جہاں انہوں نے بی جے پی لیڈر سویندو ادھیکاری سے بھی ملاقات کی۔ وہ آج صبح کی فلائٹ سے دہلی پہنچے۔ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ دہلی کے دورے کے دوران وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے اعلیٰ رہنماؤں سے بھی ملاقات کر سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان کے کولکتہ سے آسام کے لیے روانہ ہونے کا بھی امکان ہے۔ آسام کے سی ایم ہمنتا بسوا سرما بی جے پی کے جھارکھنڈ انچارج ہیں۔

  • چمپئی سورین نے کیا کہا؟

جمعہ کو جب چمپئی سورین سے بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے صرف مسکراتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ اس طرح کا سوال پوچھ رہے ہیں، لیکن اس پر کیا کہوں، میں جہاں تھا وہیں ٹھیک ہوں۔ یہ کہتے ہی وہ گاڑی میں بیٹھ گیے۔ آپ کو بتا دیں کہ ہیمنت سورین کے جیل سے واپس آنے کے بعد چمپئی سورین کو سی ایم کے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا تھا۔ تب سے ان کے ناراض ہونے کی باتیں ہو رہی ہیں۔

  • چمپئی سورین نے جولائی میں استعفیٰ دے دیا تھا:

جھارکھنڈ میں چمپئی سورین نے گزشتہ ماہ جولائی میں وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے بعد سابق سی ایم ہیمنت سورین نے حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا اور ہیمنت سورین ایک بار پھر جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ بن گئے۔ چمپئی سورین 2 فروری 2024 سے 3 جولائی 2024 تک جھارکھنڈ کے وزیر اعلی رہے اور ریاست کے ساتویں وزیر اعلی کے طور پر خدمات انجام دیں۔

چمپئی سورین کا شمار جے ایم ایم کے سینئر لیڈروں میں ہوتا ہے۔ چمپئی سورین سات بار ایم ایل اے رہے ہیں۔ 2005 سے وہ مسلسل سرائی یکیلا اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ 1991 میں وہ پہلی بار سرائی کیلا سیٹ سے ایم ایل اے بنے تھے۔ ہیمنت سورین نے چمپئی سورین کو 2019 میں کابینی وزیر بھی بنایا تھا۔ انہیں ٹرانسپورٹ، شیڈول ٹرائب اور شیڈول کاسٹ اور پسماندہ طبقے کی بہبود کی ذمہ داری دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

جملے بازی کے خلاف ملک میں انڈیا اتحاد کی لہر ہے: وزیراعلیٰ چمپئی سورین کا خصوصی انٹرویو

جھارکھنڈ: چمپئی حکومت نے فلور ٹیسٹ پاس کر لیا، حق میں 47 اور مخالفت میں 29 ووٹ پڑے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.