ETV Bharat / bharat

جس مقام پر مسجد تھی مسجد ہے اور مسجد رہے گی، بابری مسجد زندہ باد: لوک سبھا میں اویسی کی تقریر - لوک سبھا میں اویسی کی تقریر

Debate on Ram Mandir in Lok Sabha لوک سبھا میں آج رام مندر سے متعلق مباحث میں حصہ لیتے ہوئے اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے مودی حکومت کو زبردست تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ’ان کا ایمان ہے کہ بابری مسجد جس مقام تھی وہیں ہے اور رہے گی‘۔

لوک سبھا میں رام مندر پر مباحث: اسدالدین اویسی نے مودی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 10, 2024, 3:47 PM IST

Updated : Feb 10, 2024, 6:58 PM IST

لوک سبھا میں رام مندر پر مباحث: اسدالدین اویسی نے مودی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا

دہلی: لوک سبھا میں آج رام مندر پر بحث کے دوران کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے سوال کیا کہ ’کیا میں بابر، جناح، اورنگ زیب کا ترجمان ہوں؟ اور کیا مودی حکومت صرف ایک مذہب کی حکومت ہے؟ کیا مودی حکومت صرف ہندوتوا کی حکومت ہے؟‘ لوک سبھا میں رام مندر پر جاری مباحث میں حصہ لیتے ہوئے اسدالدین اویسی نے مرکزی حکومت پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ 'بابری مسجد تھی، ہے اور وہیں رہے گی۔ اس موقع پر انہوں نے ’بابری مسجد زندہ باد، بابری مسجد زندہ باد... کے نعرہ بھی لگائے۔

اویسی نے دوران تقریر کہا کہ وہ بھگوان رام کا احترام کرتے ہیں لیکن ناتھورام گوڈسے سے سخت نفرت کرتے ہیں، انہوں نے گاندھی جی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گوڈسے سے نے ایک ایسے شخص کو گولی ماری جس کے آخری الفاظ ’ہرے رام' تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ ملک کو بابا مودی کی ضرورت نہیں ہے۔ اس دوران انہوں نے پی وی نرسمہا راؤ اور ایل کے اڈوانی کو بھارت رتن دینے پر بھی تنقید کی اور کہا کہ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ انصاف زندہ ہے یا ظلم کو برقرار رکھا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’میں جاننا چاہتا ہوں کہ مباحثہ کے اختتام پر وزیراعظم جب خطاب کریں گے تو وہ 140 کروڑ عوام کے وزیراعظم کے طور پر تقریر کریں گے یا ہندوتوا لیڈر کے طور پر بیان دیں گے۔ اویسی نے یاد دلایا کہ 6 دسمبر کو بابری مسجد کے انہدام کی لوک سبھا میں مذمت کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا 16 دسمبر 1992 کو لوک سبھا میں ایک قرارداد منظور کرکے کہا گیا کہ یہ ایوان ایودھیا میں بابری مسجد کے انہدام کے واقعہ کی مذمت کرتا ہے، جس نے ملک میں تشدد کو ہوا دی اور ملک کی مذہبی غیر جانبداری کو نقصان پہنچایا اور آج مودی حکومت 6 دسمبر کے واقعہ کا جشن منا رہی ہے۔

Last Updated : Feb 10, 2024, 6:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.