ETV Bharat / bharat

افغانستان کی قونصل جنرل زکیہ وردک نے استعفیٰ دیا - Zakia Wardak resigne - ZAKIA WARDAK RESIGNE

افغانستان کی قونصل جنرل زکیہ وردک نے ذاتی حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے استعفیٰ دے دیا۔ زکیہ پر دبئی سے بھارت رقم اسمگل کرنے کا الزام ہے۔

ZAKIA WARDAK RESIGNE
افغانستان کی قونصل جنرل زکیہ وردک نے استعفیٰ دیا (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 4, 2024, 8:06 PM IST

ممبئی: افغانستان کی قونصل جنرل زکیہ وردک نے ذاتی حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے استعفیٰ دے دیا ہے۔ دراصل قونصل جنرل زکیہ وردک پر الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر 25 کلو سونا دبئی سے بھارت اسمگل کرنے کی کوشش کی تھی۔

غور طلب ہے کہ ڈی آر آئی نے ممبئی ایئرپورٹ پر سونا ضبط کیا تھا۔ اس کی قیمت تقریباً 18 کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔ غیر ملکی سفارت کار ہونے کی وجہ سے زکیہ کو سفارتی استثنیٰ حاصل ہے، اس لیے انہیں گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔

زکیہ نے اپنے استعفے میں کہا ہے کہ گزشتہ برس سے ان پر اور ان کے خاندان اور قریبی رشتہ داروں پر ذاتی حملے کیے جا رہے ہیں۔ یہ ان پر اثر انداز ہو رہا ہے۔ ان الزامات کے بعد انہیں اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

زکیہ نے کہا کہ ان کے خلاف الزامات کے سبب وہ حیران نہیں ہیں کیونکہ وہ عوامی زندگی میں اس طرح کے حملوں کے لیے پہلے سے تیار تھیں۔ زکیہ کا مزید کہنا ہے کہ اس طرح کے الزامات لگا کر انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

زکیہ نے کہا کہ انہوں نے اپنے ملک کی خدمت کی اور مثبت تبدیلی لانے کے لیے کام کیا۔ لیکن موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے انہوں نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا مشکل فیصلہ کیا ہے۔ غور طلب ہو کہ زکیہ پر دبئی سے رقم بھارت اسمگل کرنے کا الزام ہے۔ تاہم انہوں نے اپنے استعفے کی وجہ ذاتی حملوں کو بتایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.