ETV Bharat / bharat

ملک بھر میں یوم عاشور انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، علم اور تعزیے کے جلوس نکالے گئے - Ashura Day celebrated with devotion

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 17, 2024, 10:47 PM IST

ملک بھر میں آج حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقا کی کربلا میں عظیم قربانی کو یاد کرتے ہوئے یوم عاشور انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ مختلف چھوٹے بڑے شہروں و قصبوں و دیہاتوں میں علم اور تعزیے کے جلوس برآمد ہوئے۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

ملک بھر میں یوم عاشور انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، علم اور تعزیے کے جلوس نکالے گئے
ملک بھر میں یوم عاشور انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، علم اور تعزیے کے جلوس نکالے گئے (ETV Bharat)

ممبئی

ممبئی میں روایتی شان و شوکت کے ساتھ جلوسِ عاشورہ نکالا گیا۔ جلوسِ عاشورہ میں لاکھوں کی تعداد میں عزادارانِ امام حسنؓ نے شرکت کرتے ہوئے شہادتِ امام عالی مقام و اہل بیت کا غم منایا اور ماتم کیا۔ اس موقع پر ممبئی پولیس نے جلوسِ عاشورہ کے راستوں پر سخت سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے۔ کئی جگہوں پر راستے مکمل طور پر بند کر دئیے گئے تھے جبکہ کئی راستوں کی ٹرافک کو دوسری جانب منتقل کر دیا گیا۔ ممبئی میں عاشورہ کا جلوس انتہائی عقیدت کے ساتھ نکالا گیا۔ ممبئی کے زینبیہ امام باڑے سے برآمد ہونے والا تاریخی اور روایتی جلوس بھینڈی بازار محمد علی روڑ مجگاؤں سے ہوتا ہوا رحمت آباد امام باڑے پر اختتام پذیر ہوا۔ اس تاریخی جلوس میں لاکھوں کی تعداد میں عزاداران نے شرکت کی اور خاندانِ اہل بیت سے نصرت و محبت کا اظہارکیا۔

ممبئی کے اس تاریخی جلوس عاشورہ میں ملک کے مختلف علاقوں کے لوگوں نے شرکت کی۔ ریاست و بیرون ریاست سے لوگ عاشورہ کی ان مجالس اور جلوس میں شامل ہوتے ہیں۔ جلوس میں خواتین، بچے ،سبھی نے نوحہ خوانی اور ماتم دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں یہاں آئے تھے۔

بنگلور

بنگلور میں آج یوم عاشور کے موقع پر امام حسینؓ کی قربانی کو یاد کیا گیا۔ شہر میں امام حسین کے غم اور یاد میں فرزندان توحید کی جانب سے یوم عاشور منایا گیا اور بڑے پیمانے پر جلوس و مجلس کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر انجمن امامیہ کے صدر ضامن رضا نے کہا کہ امام حسینؓ نے دین محمدی کے تحفظ کے لئے اپنی و اپنے اہل خانہ کی جانوں کی قربانیاں پیش کیں. انہوں نے کہا کہ اس دور میں بھی یزید جیسے پلید موجود ہیں۔ لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ ظالم و ظلم کے خلاف آواز بلند کی جائے اور مظلوم کے ساتھ کھڑے ہوں، یہی انسانیت کا تقاضہ ہے۔

اس موقع پر مولانا ابراہیم نے کہا کہ دنیا بھر میں مسلمانوں پر ظلم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے فلسطین میں ہورہے قتل عام پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے مسلمانوں سے کلمہ کی بنیاد پر متحد ہونے کی اپیل کی۔ سید علی باقر نے کہا کہ عالم بھر میں لوگ بلا تفریق مذہب و مسلک متحد ہوں اور جس طرح کربلا سے آواز اٹھی تھی اسی طرح غزہ سے آرہی آواز پر لبیک کہیں اور مظلوم فلسطینیوں کی ہر ممکن امداد کے لئے آگے بڑھیں۔

گلبرگہ:

یوم عاشورکے موقع پر گلبرگہ میں ماتم جلوس نکالا گیا۔ اس موقع پر گلبرگہ شہر میں شیعہ تنظیموں کی جانب سے بڑے پیمانے پر ماتم جلوس تماپوری سرکل سے جگت سرکل تک نکالا گیا۔ جلوس کے دوران مولانا شیخ نے کہا کہ ’اسلام نے ہمیشہ انسانیت کا پیغام دیا ہے، آج یوم عاشور کے دن ساری دنیا میں غم منایا جاتا ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ امام حسینؓ نے جو قربانی دی تھی وہ دہشتگردی کے خلاف تھی، یزید چاہتا تھا کے اسلام مٹ جائے اور انسانیت ختم ہو جائے، جس کے خلاف امام حسینؓ نے آواز بلند کی اور اپنی جان کی قربانی دے دی لیکن اس کے ہاتھ پر بعیت نہیں لی۔

حیدرآباد

تلنگانہ کے حیدرآباد میں آج یوم عاشورہ کے موقع پر تاریخی بی بی کے علم کا جلوس بی بی کا الاوہ دبیر پورہ سے بڑی عقیدت و احترام سے نکالا گیا۔ اس سال بی بی کا علم کے جلوس کےلئے کرناٹک سے ہاتھی کو لایا گیا تھا، جس پر آج جلوس نکالا گیا۔ علم ٹھیک ایک بجے دن بی بی کا الاوہ سے برآمد ہوا۔ اس سے قبل مجلس پرسہ گروہ شہدائے شبیر کی جانب سے منعقد ہوئی۔ بی بی کے علم کا جلوس براہ کمان شیخ فیض، یاقوت پورہ دروازہ، اعتبار چوک، چارمینار، گلزار حوض، پنجہ شاہ، منڈی میر عالم، پرانی حویلی اور دارالشفاء سے ہوتا ہوا مسجد الہی چادر گھاٹ کے روبرو عاشور خانہ بیت الحزن پہونچا۔

میرٹھ

ایام عزا کے آخری دن آج مغربی اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں بھی اعمال عاشورا کے بعد مختلف امام بارگاہوں میں روایتی انداز میں مجالس اور جلوس کا اہتمام کیا گیا. اس موقع پر شہر اور دیہات کی تمام امام بارگاہوں میں مجالس اور جلوس میں عزاداروں نے ماتمی جلوسوں میں شرکت کر شہداء کربلا کو یاد کیا۔ میرٹھ میں آج 10 محرم یوم عاشورہ کے موقع پر شہر کی مختلف امام بارگاہوں میں مجالس اور جلوس کا اہتمام کیا گیا جلوس میں بڑی تعداد میں عزاداران شہداء کربلا نے ماتم قوبی کر جلوس میں شامل ہوکر شہداء کربلا کے شہیدوں کو یاد کیا۔ شہر کی کربلا منصبیہ، امام بارگاہ عبداللہ پور، امام بارگاہ پنجے تنی زیدی سوسائٹی میں عزاداران شہدائے کربلا نے مجلس کا انعقاد کیا اور ماتم برپا کیا۔

بڑی کربلا کے علاوہ شہر میں زیدی نگر سوسائٹی گھنٹہ گھر اور دیہات کی دوسری امام بارگاہوں سے بھی ماتمی جلوس تعزیہ نکالا اس کے بعد نماز ظہر فاقہ شکنی کا احتمام کیا گیا ۔ اس دوران پولیس اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے افسران اور پولیس فورس لگائی گئی تاکہ پرسکون ماحول میں جلوس و علم نکالے جا سکیں۔ اس موقع پر جہاں امام حسین علیہ السلام اور ان کے ہمراہ کی قربانیوں کو نظیر بناتے ہوئے ان کے پیغامات کو عام کرنے کی ضرورت کو بیان کیا.

احمد آباد

پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے امام حسین علیہ السلام اور ان کے 72 ساتھیوں کی عظیم شہادت کی یاد میں یوم عاشورہ منایا جاتا ہے۔ آج 10 محرم کو گجرات کے احمد آباد میں جلوس نکالا گیا۔ جمال پورے سے نکالے جانے والے تعزیے بہت ہی خوبصورت اور دلکش نظر آتے ہیں، یہ تعزیے سونے چاندھی اور پانچ دھاتوں کو ملا کر بنائے جاتے ہیں۔ اس موقع پر سنٹرل تعزیہ کمیٹی کے چیئرمین پرویز مومن نے کہا کہ محرم کے جلوس کےلئے پولیس کی جانب سے سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس سال پولیس کی اجازت سے 93 تعزیہ، 24 اکھاڑے، 73 ڈھول تاشے اور چھیم پارٹی 20 لاؤڈ اسپیکر، 10 ماتمی دستے اور 14 نشان و علم پارٹیاں، مہندی سواری ٹرک اور 10 اونٹ گاڑیاں منی ٹرک وغیرہ جلوس میں شامل تھے۔

وہیں احمدآباد کے جوہاپورا میں سب سے بڑا تعزیہ نکالا گیا۔ تعزیہ تیار کرنے والے محمد ادریس نے کہا کہ یہ تعزیہ 55 فٹ کا اور پانچ منزلہ ہے، جو احمدآباد میں گزشتہ 50 سال سے نکالا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ احمدآباد کے مختلف علاقوں سے گزشتہ کئی سالوں سے تعزیہ داری اور تعزیے کا جلوس نکالا جاتا ہے۔ امام حسینؓ کی جانب سے انسانیت کو بچانے کےلئے دی جانے والی عظیم شہادت کو یاد کرنے کےلئے 9 ویں اور 10 ویں محرم کو جلوس کا اہتمام کیا گیا جبکہ ماہ محرم میں مجلس واعظ، نذر و نیاز، پانی کا انتظام کیا جاتا ہے۔

گیا

بہار کے گیا ضلع میں پر امن ماحول میں یوم عاشورہ منایا جا رہا ہے۔ جگہ جگہ پر فاتحہ خوانی اور ذکر شہدائے کربلا کی مجالس کا اہتمام ہوا ہے۔ گھروں میں بھی ذکر و اذکار کی محفل سجی ہے۔ شہر کے اقبال نگر میں واقع مرکزی کربلا میں ذکر شہدائے کربلا کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ جس میں بڑی تعداد میں شرکا سمیت علماء اور مشائخ عظام کی شرکت ہوئی۔ صلوۃ و سلام پر کانفرنس کا اختتام ہوا۔ اس سے قبل خانقاہ قادریہ مانپور جوڑا مسجد کے ولی عہد مولانا سید شاہ امان اللہ قادری نے پر مغز خطاب فرمایا اور کہا کہ رہتی دنیا تک امام عالی مقام حضرت سیدنا امام حسین علیہ الصلوۃ والسلام اور شہدائے کربلا کا ذکر اور یادیں زندہ رہیں گی اور اس عظیم قربانی کو یاد کر دنیا خراج عقیدت پیش کرے گی۔

اس موقع پر کربلا کے ایک رکن نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ کی زندگی ہمیں قربانی، سچائی اور مساوات کی اقدار پر عمل پیرا ہونے کا درس دیتی ہے۔ ہمیں ان کے دکھائے ہوئے امن، اتحاد اور سماجی انصاف کے راستے پر چلنے کا عہد کرنا چاہیے۔ وہیں اس موقع پر لکھنؤ سے تشریف لائے مولانا فضیل اشرف نعیمی نے واقعہ کربلا کو بیان کیا۔ اپنی تقریر میں اس طرح اُنہوں نے شہادت امام حسین علیہ السلام کو بیان کیا کہ موجود شرکاء کی آنکھوں سے آنسو نکل آئے،اُنہوں نے یزید کے لشکر کی بربریت اور ظلم کو بیان کیا۔ اسکے بعد گیا کربلا کی تاریخی روایت کے مطابق اہل تشیع نے امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد میں ماتم کیا۔ اسکے بعد کربلا میں غسل اور چادر پوشی کی گئی۔ آخر میں کربلا کے خادم ڈاکٹر سید شاہ شبیر عالم قادری نے ملک میں امن و امان کےلئے دعا کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.