سکم اسمبلی انتخابات 32 سیٹوں پر ووٹوں کی گنتی ختم ہوچکی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سی ایم پریم سنگھ تمانگ کی قیادت میں سکم کرانتی کاری مورچہ (SKM) نے انتخابات میں کلین سویپ کیا ہے اور ان کی پارٹی نے 32 اسمبلی سیٹوں میں سے 31 سیٹوں پر جیت درج کی ہے جبکہ سکم ڈیموکریٹک فرنٹ کو 1 سیٹ ملی ہے۔
وہیں اروناچل پردیش کی 60 سیٹوں پر بھی اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی ختم ہوچکی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق یہاں پر بی جے پی نے انتخابات میں کلین سویپ کیا ہے اور بی جے پی نے 60 اسمبلی سیٹوں میں سے 46 سیٹیں جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔
جبکہ نیشنل پیپلز پارٹی - این پی ای پی کو 5 سیٹیں ملیں۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی - این سی پی کو 3 سیٹیں، پیپلز پارٹی آف اروناچل - پی پی اے کو 2 سیٹیں، انڈین نیشنل کانگریس کو 1 سیٹ اور آزاد امیدواروں نے 3 سیٹیں حاصل کی ہیں۔
واضح رہے کہ سکم اور اروناچل پردیش میں 19 اپریل کو اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ پرامن طریقے سے ہوئی تھی۔ جہاں اروناچل پردیش میں ووٹنگ 69.44 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی تو وہیں سکم میں یہ 70.39 فیصد تھی۔