حیدرآباد (نیوز ڈیسک): شمالی ہندوستان کے بیشتر حصوں میں ان دنوں شدید سردی پڑ رہی ہے۔ پہاڑوں پر شدید برف باری کے باعث میدانی علاقوں میں سردی بڑھ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے سردی بڑھنے کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق نئے سال پر درجہ حرارت میں مزید گراوٹ کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ویسٹرن ڈسٹربنس کے باعث نئے سال میں شدید سردی اور گھنی دھند کا امکان ہے۔ اگلے دو سے تین دنوں کے دوران شمال مغربی ہندوستان میں کافی گھنی دھند چھائی رہے گی۔ شمال مغربی ہندوستان کے کچھ حصوں میں 30 دسمبر 2024 سے شدید سردی کی لہر شروع ہونے کا امکان ہے۔
#WATCH | Srinagar, J&K: People sit around bonfires as cold wave in the valley continues. Visuals from Dal Lake. pic.twitter.com/aXm4QJuCKC
— ANI (@ANI) December 30, 2024
ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے یکم سے چار جنوری 2025 تک مغربی ہمالیائی علاقے میں ہلکی پھلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ چھ جنوری 2025 سے ایک نئی ویسٹرن ڈسٹربنس شمال مغربی ہندوستان کو متاثر کرنے والی ہے۔
سردی کی پیشن گوئی
اگلے چار دنوں کے دوران اتر پردیش میں کم سے کم درجہ حرارت میں چار سے چھ ڈگری سیلسیس اور اگلے تین دنوں کے دوران پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ-دہلی اور راجستھان میں تین سے چار ڈگری سیلسیس گراوٹ کا امکان ہے۔ اس کے بعد کوئی خاص تبدیلی نہیں آئے گی۔ اگلے پانچ دنوں کے دوران وسطی ہندوستان میں تین سے پانچ ڈگری سیلسیس تک گراوٹ کا امکان ہے۔
اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم درجہ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئے گی اور اگلے تین دنوں کے دوران مشرقی ہندوستان میں تین سے چار ڈگری سیلسیس کی گراوٹ کا امکان ہے۔ مہاراشٹر میں اگلے 5 دنوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت میں دو سے چار ڈگری سیلسیس تک کمی کا امکان ہے۔
#WATCH | Jaipur, Rajasthan: A thin layer of fog engulfs parts of Jaipur as cold wave grips the city. pic.twitter.com/qPcJWr2vUV
— ANI (@ANI) December 30, 2024
سرد لہر کی وارننگ
پنجاب اور ہریانہ چنڈی گڑھ کے کچھ علاقوں میں 31 دسمبر سے دو جنوری اور راجستھان میں 30 دسمبر سے دو جنوری تک سرد لہر کا امکان ہے۔
گھنی دھند کی وارننگ
اس وقت شمالی ہندوستان کے مختلف حصوں میں دھند چھائی ہوئی ہے۔ خاص طور پر قومی راجدھانی دہلی، ہریانہ، ممبئی، یوپی، بہار دھند کی گرفت میں ہیں۔ 30 دسمبر کو پنجاب، ہریانہ-چندی گڑھ کے مختلف علاقوں میں دیر رات اور صبح کے دوران گھنی سے بہت گھنی دھند پڑنے کا امکان ہے۔
آج سے یکم جنوری کے درمیان دیر رات اور صبح کے اوقات میں ہماچل پردیش کے مختلف علاقوں میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔ یہ صورت حال اتر پردیش میں 30 دسمبر، راجستھان میں 30 اور 31 دسمبر اور آسام اور میگھالیہ اور ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں دو جنوری تک رہنے کی امید ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں رواں ہفتے مزید برفباری کی پیش گوئی، شبانہ درجہ حرارت سے ہلکی راحت