ETV Bharat / bharat

اویسی کے دہلی کی رہائش گاہ پر مبینہ طور پر شرپسندوں نے کی توڑ پھوڑ، اویسی نے پی ایم مودی کو بتایا ذمہ دار - Owaisis Delhi residence ransacked

ایک مرتبہ پھر دہلی میں واقع اسد الدین اویسی کی رہائش گاہ پر مبینہ طور پر شرپسندوں نے نشانہ بنایا ہے۔ رہائش گاہ میں توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔ اویسی نے اس واقعہ پر اویسی نے بی جے پی اور پی ایم مودی کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

اویسی کے دہلی کی رہائش گاہ پر مبینہ طور پر شرپسندوں نے کی توڑ پھوڑ
اویسی کے دہلی کی رہائش گاہ پر مبینہ طور پر شرپسندوں نے کی توڑ پھوڑ (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 28, 2024, 11:59 AM IST

نئی دہلی: اپنے دہلی کے گھر پر شرپسندوں کی طرف سے مبینہ توڑ پھوڑ پر، اے آئی ایم آئی ایم کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کا کہنا ہے کہ، یہ پہلی بار نہیں ہوا ہے، اس طرح کی چیزیں اس لیے ہو رہی ہیں کیونکہ نریندر مودی حکومت اور وزیر اعظم خود ایسے لوگوں کو بنیاد پرست بنا چکے ہیں۔ ایم آئی ایم کے قومی صدر نے مزید کہا کہ، جب خود وزیر اعظم کہتے ہیں۔ کہ مسلمان درانداز ہیں اور ان کی شناخت ان کے لباس سے ہوتی ہے، اس سے ایسے لوگوں کو ہمت ملتی ہے کہ وہ میرے گھر پر اسرائیل کا جھنڈا لگاتے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ لوگ صیہونی نظریہ پر یقین رکھتے ہیں، ایک ایسا نظریہ جس نے غزہ میں 40 ہزار افراد کو قتل کیا اور 12 لاکھ افراد کو بے گھر کیا۔ "

دہلی میں پانی بھرنے کے مسئلے پر، اے آئی ایم آئی ایم کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کہا کہ، وزیر اعظم نے جی 20 کی میزبانی کی، منڈپم بنایا اور اس کے بعد بھی یہاں پانی بھر رہا ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ دکھاوے کے لیے کیا گیا کام تھا جس کا یہ نتیجہ ہے۔ اویسی نے زور دے کر کہا کہ، بنیادی کام کرنے کی ضرورت ہے۔

دہلی ہوائی اڈے کے ٹرمینل-1 پر چھت کے ایک حصے کے منہدم ہونے پر اے آئی ایم آئی ایم کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کہا کہ یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے۔ مجھے امید ہے کہ ڈی جی سی اے اس کا نوٹس لے گا اور ملک کو بتائے گا کہ یہ کیوں اور کیسے ہوا"۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.