اردو

urdu

Farm Laws Repeal: زرعی قوانین کی واپسی کسانوں کے اتحاد کا نتیجہ

By

Published : Nov 22, 2021, 2:16 PM IST

جنتا دل یونائیٹڈ کے قومی جنرل سکریٹری کے سی تیاگی نے کہا کہ 'حکومت کا زرعی قوانین کی واپسی کے فیصلے پر مجبور ہونا کسانوں کے اتحاد اور ان کی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔'

Farm Laws Repeal: 'زرعی قوانین کی واپسی کسانوں کے اتحاد کا نتیجہ'
Farm Laws Repeal: 'زرعی قوانین کی واپسی کسانوں کے اتحاد کا نتیجہ'

ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں بُنکروں کے مسائل کو لےکر منعقد پروگرام میں شرکت کرنے پہنچے جنتا دل یونائیٹڈ (Janata Dal United) کے قومی جنرل سکریٹری کے سی تیاگی (KC Tyagi) نے مرکزی حکومت کے زرعی قوانین کی واپسی (Three Farm Laws Repeal) کے فیصلے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اسے حکومت کا بہتر اقدام بتایا۔'

Farm Laws Repeal: 'زرعی قوانین کی واپسی کسانوں کے اتحاد کا نتیجہ'

میرٹھ میں بنکروں کے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے کے سی تیاگی نے کہا کہ 'وزیر اعظم نریندر مودی نے زرعی قوانین کی واپسی کے حوالے سے اچھا قدم اٹھایا ہے۔ کسانوں کے مفاد میں یہ قدم قابل ستائش ہے لیکن یہ کسی کی ہار یا جیت نہیں ہے۔'

یہ بھی پڑھیں:

کے سی تیاگی نے کہا کہ 'حکومت کا اس فیصلے پر مجبور ہونا کسانوں کے اتحاد اور ان کی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ تیاگی کے مطابق جلد ہی پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس شروع ہوگا جس میں قوانین کی واپسی کو عملی جامہ پہنانے کا کام انجام دیا جائے گا لیکن کسانوں کی فصلوں کی خریداری کے لیے ایم ایس پی پر بھی قانون سازی کے لیے حکومت کو غور کرنا ضروری ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details