ETV Bharat / bharat

اوم برلا 18ویں لوک سبھا کے اسپیکر منتخب، ایسا کارنامہ کرنے والے بنے دوسرے اسپیکر - OM BIRLA ELECTED LOK SABHA SPEAKER - OM BIRLA ELECTED LOK SABHA SPEAKER

این ڈی اے کی جانب سے اوم برلا کو اٹھارہویں لوک سبھا کا اسپیکر منتخب کر لیا گیا ہے۔ وزیر اعظم مودی اور اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے علاوہ دیگر لوگوں نے اوم برلا کو مبارکباد پیش کی۔ بلرام جاکھڑ کے بعد اوم برلا لگاتار دوسری بار اسپیکر منتخب ہوئے ہیں۔

اوم برلا لوک سبھا کے اسپیکرمقرر
اوم برلا لوک سبھا کے اسپیکرمقرر (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 26, 2024, 12:13 PM IST

Updated : Jun 26, 2024, 3:09 PM IST

نئی دہلی: اٹھارویں لوک سبھا کے لئے اوم برلا کو لوک سبھا کا اسپیکر میتخب کیا گیا ہے۔ یہ دوسرا موقع ہے جب کسی کو لگاتار دوسری بار لوک سبھا کا اسپیکر بنایا گیا ہے۔ اس سے قبل یہ کارنامہ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ بلرام جھاکڑ کے نام تھا، جنھیں 1980 سے 1985 اور پھر 1985 سے 1989 تک اسپیکر کی خدمات انجام دیں۔

اوم برلا کا تعلق راجستھان کے کوٹا سے ہے اور وہ تین بار یہاں سے ایم پی رہ چکے ہیں۔ اوم برلا پچھلی لوک سبھا میں بھی اسپیکر رہے ہیں۔ ان کے نام کے انتخاب کے بعد ان کو پی ایم مودی اور راہل گاندھی دونوں نے ملکر انکو صدر کی کرسی تک پہنچایا۔ اس منظر کو دیکھ کر سب نے تالیاں بجائیں۔

آپ کی مسکراہٹ پورے ایوان کو خوش رکھتی ہے: پی ایم مودی

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے انتخاب پر وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آپ کی مسکراہٹ پورے ایوان کو خوش رکھتی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بحیثیت رکن پارلیمنٹ برلا کا کام نئے لوک سبھا ممبران کے لیے ایک تحریک ہونا چاہیے۔

لوک سبھا اسپیکر کے طور پر اوم برلا کے انتخاب پر وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یہ اعزاز کی بات ہے کہ آپ دوسری بار اس کرسی کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔ پورے ایوان کی طرف سے میں آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اگلے پانچ سالوں تک آپ کی رہنمائی کا منتظر ہوں۔

پروٹیم اسپیکر کے فرائض انجام دہی کے لیے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ بھرتری ہری مہتاب کا شکریہ ادا کیا:

پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے پروٹیم اسپیکر کی ذمہ داریاں نبھانے پر بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ بھرتری ہری مہتاب کا شکریہ ادا کیا۔ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اوم برلا 18ویں لوک سبھا کے اسپیکر منتخب ہو گئے ہیں۔

اوم برلا لوک سبھا اسپیکر کی کرسی پر بیٹھے:

18ویں لوک سبھا کے اسپیکر منتخب ہونے کے بعد بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اوم برلا لوک سبھا اسپیکر کی کرسی پر بیٹھے اور سب کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی، اپوزیشن لیڈر راہُل گاندھی اور پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو انہیں کرسی تک لے کر گئے۔

اوم برلا نے بھی منتخب کئے جانے پر سب کا شکریہ ادا کیا۔

Last Updated : Jun 26, 2024, 3:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.