احمدآباد:ریاست کے گجرات کے احمدآباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے جاری بارش کی وجہ سے بیشتر علاقوں میں پانی جما ہونے سے عام لوگوں کو بڑی پریشانیوں کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔مانسون سے قبل احمدآباد میونسپل کارپوریشن نے بہتر نکاسی نظام کو جو دعویٰ کیا تھا اس کی قلعی کھل گئی ہے۔
احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے اپوزیشن لیڈر شہزاد خان پٹھان میں کہا کہ شہر میں واقع سندھو بھون روڈ جو احمدآباد کا بہترین ہوش علاقہ کہلاتا ہے وہاں بھی بارش کی وجہ سے گھٹنوں تک پانی جما رہا۔لوگوں کا گھر سے باہر نکلنا دوبھر ہو گیا ہے۔ لوگوں کے گھروں میں بھی پانی گھس گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ احمدآباد میونسپل کارپوریشن نے پری مانسون پلان کے لیے کروڑوں روپے خرچ کیے۔ اس کے باوجود کارپوریشن پانی کے مسائل حل نہ کر سکا، ایک دن کی بارش کے باعث مختلف مقامات غرق ہو گئے ہیں۔ اسے دیکھ کر لگتا ہے کہ احمد اباد میں سے تعلق کارپوریشن کی پری مانسون تیاری پوری طرح سے ناکام ثابت ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایک رات کی بارش سے دہلی پانی پانی ہوگیا
انہوں نے مزید کہا کہ احمد اباد میونسپل کارپوریشن نے دعوی کیا تھا کہ 110 اس علاقوں میں پانی نہیں بھرے گا لیکن ایک دن کی بارش سے کئی علاقوں میں پانی بھر گیا ہے یہ بتاتا ہے کہ کارپوریشن کے دعوے اور سچائی میں کتنا فرق ہے۔