ETV Bharat / state

دہلی شراب گھوٹالہ کیس میں بی آر ایس لیڈر کے کویتا کی درخواستِ ضمانت مسترد - Delhi liquor scam case

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 1, 2024, 10:09 PM IST

دہلی شراب گھوٹالہ کیس میں گرفتار بی آر ایس لیڈر کے کویتا کو فی الحال جیل میں ہی رہنا پڑے گا، کیونکہ دہلی ہائی کورٹ نے پیر کو ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔ ای ڈی نے 15 مارچ کو حیدرآباد میں چھاپے کے بعد کویتا کو گرفتار کیا تھا۔

Delhi High Court dismisses BRS leader K Kavitha's bail in Delhi liquor scam case
دہلی شراب گھوٹالہ کیس میں بی آر ایس لیڈر کے کویتا کی درخواستِ ضمانت مسترد (Etv Bharat)

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے شراب گھوٹالہ معاملے میں بی آر ایس لیڈر کے کویتا کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔ جسٹس سوارن کانتا شرما کی بنچ نے اس کیس میں 28 مئی کو اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔

ای ڈی نے کے کویتا کی درخواست ضمانت کی مخالفت کی تھی اور کہا تھا کہ ان کی ضمانت پر رہائی کی صورت میں مزید تفتیش متاثر ہو سکتی ہے۔ تحقیقاتی ایجنسی نے کہا تھا کہ یہ دلیل صحیح نہیں ہے کہ انھیں صرف ایک خاتون ہونے کی وجہ سے ضمانت دے دی جائے۔ وہ ایک متاثر کن خاتون ہیں، جس کی وجہ سے تفتیش متاثر ہوسکتی ہے۔

تحقیقاتی ایجنسی نے مزید کہا کہ شراب گھوٹالہ معاملے میں بہت سنگین جرم کیا گیا ہے۔ وہ گواہوں پر اثر انداز ہو سکتی ہیں اور ثبوت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر سکتی ہیں۔ اس لیے انھیں ضمانت نہیں دی جانی چاہیے۔

ای ڈی نے کہا تھا کہ کے کویتا نے دیگر ملزمان کے ساتھ 100 کروڑ روپے کی رشوت لی ہے۔ ہائی کورٹ نے ای ڈی معاملے میں 10 مئی اور سی بی آئی معاملے میں 16 مئی کو نوٹس جاری کیا تھا۔

کے کویتا نے سی بی آئی اور ای ڈی دونوں معاملوں میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں۔ راؤس ایونیو کورٹ نے 6 مئی کو ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ واضح رہے کہ ای ڈی نے 15 مارچ کو حیدرآباد میں چھاپے کے بعد کویتا کو گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد سی بی آئی نے انہیں 11 اپریل کو گرفتار کیا تھا۔

سی بی آئی کے مطابق کے کویتا بھی شراب گھوٹالہ کیس کی سازش میں ملوث تھی۔جبکہ ای ڈی کے مطابق اس بدعنوانی میں کویتا کو 33 فیصد منافع پہنچا ہے۔ وہ شراب کے تاجروں کی لابی ساؤتھ گروپ سے وابستہ تھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.