اردو

urdu

Police Route March in Hyderabad پرانے شہرحیدرآباد میں پولیس کا روٹ مارچ

By

Published : Sep 4, 2022, 2:24 PM IST

حیدرآباد ساوتھ زون ڈی سی پی سائی چیتنیہ نے کہا کہ غیر سماجی عناصر کی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے پولیس کا روٹ مارچ کیا گیا۔ Police Route March in Old City of Hyderabad

پرانا شہرحیدرآباد میں پولیس کا روٹ مارچ
پرانا شہرحیدرآباد میں پولیس کا روٹ مارچ

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے پرانے شہر حیدرآباد کے چندرائن گٹہ پولیس اسٹیشن حدود میں ریپڈ ایکش فورس کے ساتھ مل کر پولیس نے روٹ مارچ کیا۔ گنیش اور نوراتری فیسٹیول کے سلسلہ میں پرانے شہر کے بعض پولیس اسٹیشز کی حدود میں مارچ منعقد کئے جا رہے ہیں۔ Police Route March in Old City of Hyderabad

ساوتھ زون ڈی سی پی سائی چیتنیہ نے اس موقع پر کہا کہ غیر سماجی عناصر کی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے ہی یہ روٹ مارچ کیا گیا تاکہ ونائک وسرجن کے سلسلہ میں قواعد پر عمل کرتے ہوئے اس فیسٹیول کو پُرامن طورپر منعقد کیا جائے۔ انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ عوام میں بھروسہ پیدا کرنے کے مقصد سے ہی یہ مارچ منعقد کی جارہی ہے۔ روٹ مارچ کا مقصد غیر سماجی عناصر کو انتباہ بھی دینا ہے۔انہوں نے کہاکہ مورتیوں کے وسرجن کے لئے مناسب پولیس بندوبست کیاجارہا ہے۔

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details