ETV Bharat / state

ضلع بھیلواڑا میں استقبالیہ جلسہ 7 جولائی کو منعقد ہوگا - Felicitation Programme

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 29, 2024, 7:49 PM IST

ضلع بھیلواڑا میں مسلم طلبا و طالبات،حافظ و قاری ،مفتی عالم کو خصوصی اعزاز سے نوازا جائے گا۔اس سلسلے میں اجمرشریف کی درگاہ میں پروگرام کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔اس موقع پر پروگرام کے پوسٹر کا اجرا کیا گیا۔

ضلع بھیلواڑا میں استقبالیہ جلسہ 7 جولائی کو
ضلع بھیلواڑا میں استقبالیہ جلسہ 7 جولائی کو (etv bharat)

اجمیر:بھیلواڑہ ضلع میں ہم ہوں گے کامیاب کے موضوع سے تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس پروگرام کا پوسٹر اجمیر شریف درگاہ پر اجرا کیا گیا۔صوفی بزرگ حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر کامیابی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔

آرگنائزنگ کمیٹی مسلم کمیونٹی کے شہاب الدین شیخ نے بتایا کہ یہ پروقار تقریب 7 جولائی 2024 کو بھیلواڑہ میونسپل کونسل آڈیٹوریم میں منعقد کی جائے گی۔ اس میں 10ویں، 12ویں کے امتحان میں 70 فیصد اور گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن میں 65 فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے طلباء کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔

اس کے علاوہ سی اے ،ایم بی بی ایس ،نیٹ اور کھیلوں میں قومی سطح پر نمایاں کارنامہ انجام دینے والوں، مفتی، عالم اور حافظ کا کورس مکمل کرنے والوں کو بھی اعزاز سے نوازا جائے گا۔ کمیٹی کے محمد علی منصوری نے کہا کہ وہ پروگرام کی کامیابی کے لیے اجمیر درگاہ پہنچے ہیں ۔اس کی کامیابی کے لیے دعائیں مانگی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے اداکارشیلیش لودھا نے اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری دی

کمیٹی میں عبدالحمید رنگریز، شہاب الدین شیخ، محمد قیوم شقا، صدام علی شیخ، حاجی محمد اکرم چھیپا، اظہر الدین شیخ، محمد شاہد دیشوالی، محمد آصف میوفروش وغیرہ شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.