ETV Bharat / state

سویم کے تحت اے ایم یو میں مفت 31 آن لائن کورسیز - Aligarh Muslim University

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 29, 2024, 7:46 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے پہلی بار پہل کرتے ہوئے تعلیمی سال 2024-25 کے لیے سویم پلیٹ فارم پر 31 نئے کورسیز کا آغاز کیا ہے جن کا رجسٹریشن مفت ہے اور آخری تاریخ 29 جولائی ہے۔

سویم کے تحت اے ایم یو میں مفت 31 آن لائن کورسیز
سویم کے تحت اے ایم یو میں مفت 31 آن لائن کورسیز (etv bharat)

علی گڑھ:علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سویم کوآرڈینیٹر پروفیسر عاصم ظفر نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ تعلیمی سال 2024-25 کے لیے سویم پلیٹ فارم پر 31 نئے کورسیز کا آغاز کیا ہے۔ نباتیات، کیمسٹری، طبیعیات، ریاضی، کمپیوٹر سائنس، وائلڈ لائف سائنسز، فارنسک میڈیسن، کامرس، اقتصادیات، انگریزی، جغرافیہ، پبلک ایڈمنسٹریشن، عمرانیات، سیاسیات، لائبریری و انفارمیشن سائنس، قانون، نفسیات، اردو، ہندی اور سنی دینیات کے ان کورسیز کو ملک بھر کے طلباء و طالبات کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مرتب کیا گیا ہے۔

مرکزی یونیورسٹیوں میں صرف بی ایچ یو اور اے ایم یو نے ہی ان کورسیز کو آن لائن شروع کرنے کے لئے پہل کی ہے جس میں اب تک اے ایم یو میں بیس ہزار سے زیادہ طلباء رجسٹریشن کر چکے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ کسی بھی یونیورسٹی کے طلباء و طالبات اپنی ضروریات اور دلچسپی کے مطابق مذکورہ آن لائن کورسیز میں داخلہ لے سکتے ہیں۔ 22 جولائی سے شروع ہونے والے 31 کورسیز میں سے 28 کورسیز، بارہ ہفتوں کے دورانیہ کے لیے چلیں گے جبکہ تین کورسیز 8 ہفتوں میں ختم ہوں گے۔

یہ کورسیز اے ایم یو کے شعبہ کمپیوٹر سائنس نے این پی ٹی ای ایل، آئی آئی ٹی مدراس کے تعاون سے تیار کیے ہیں، جس میں وزارت تعلیم، حکومت ہند کی مالی اعانت شامل ہے۔ سویم کے پورٹل https://swayam.gov.in/INI پر یہ کورسیز دستیاب ہیں، جن کے لئے مفت میں رجسٹریشن کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اے ایم یو میں سر سید گلوبل اسکالر ایوارڈ کے لیے 28 طلباء منتخب

ان کورسیز میں پلانٹ فزیالوجی و میٹابولزم، بزنس ٹورزم، انٹرپرینیورشپ، مینجمنٹ کانسیپٹ، ڈاٹا بیس مینجمنٹ سسٹم، ڈاٹا سائنس یوزنگ پائیتھون، اکانومیٹرک میتھڈس، میتھ میٹیکل میتھڈس (اکنامکس) وغیرہ شامل ہیں۔ کورسیز کی مکمل فہرست سویم کے پورٹل پر دستیاب ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.