ETV Bharat / state

بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے چیئرمین کا انتقال - MAULANA ATUAR RAHMAN WAJDI

ریاست اترپردیش کے سہارنپور میں بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے چیئرمین مولانا عطاء الرحمان واجدی کا آج انتقال ہوگیا۔ مولانا نے بابری مسجد کی تعمیر کے لیے گزشتہ کئی برسوں سے مہم چلائی تھی۔ اسی بناء پر انہیں تعمیراتی کمیٹی کا بانی رکن بنایا گیا تھا۔

Maulana Attarur Rahman Wajdi
Maulana Attarur Rahman Wajdi (Etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 29, 2024, 8:31 PM IST

سہارنپور: بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے چیئرمین مولانا عطاء الرحمان واجدی کا ہفتہ کو انتقال ہوگیا۔ وہ گزشتہ کئی دنوں سے علیل تھے۔ انہوں نے دہرادون کے ایک اسپتال میں آخری سانس لی۔ ان کی نعش ان کی رہائش گاہ آبائی مقام پر لائی گئی۔ نماز جنازہ کے بعد نعش کو قطبشیر قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گیا۔ عطاء الرحمان واجدی نے بابری مسجد کی تعمیر کے لیے گزشتہ کئی برسوں سے مہم چلائی تھی۔ جس کی وجہ سے انہیں بابری مسجد تعمیراتی کمیٹی کا بانی رکن بھی بنایا گیا تھا۔

مولانا واجدی کی عمر 88 برس تھی اور وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔انہیں ایک ہفتہ قبل نازک حالت میں دہرادون کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔مولانا عطاء الرحمن واجدی کئی سالوں تک بابری مسجد کی تعمیر کے لیے مہم چلاتے رہے تھے۔ رکن پارلیمنٹ عمران مسعود، سٹی قاضی ندیم اختر، سابق ایم پی حاجی فضل الرحمان، جامع مسجد کے منیجر مولوی فرید، شیرشاہ اعظم، ارشد قریشی اور شبیر سعد نے ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ مولانا واجدی کے انتقال سے سہارنپور کی مسلم کمیونٹی میں سوگ کی لہر ہے۔

مولانا عطاء الرحمن واجدی نے بابری مسجد کی تعمیر کی مہم چلائی تھی۔ بابری مسجد پر ایک طویل جنگ لڑی گئی۔ واجدی نے 6 دسمبر کو یوم سیاہ منانے کا بھی آغاز کیا تھا۔ تاہم مولانا عطاء الرحمن واجدی صاحب کی علالت کے باعث 6 دسمبر کو منایا جانے والا یوم سیاہ کئی سالوں سے نہیں منایا گیا۔ ان کی وفات کے بعد علمائے کرام اور عالم اسلام میں سوگ کی لہر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.