اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان میں نجی بس مالکان کا غیر معینہ احتجاج

راجستھان میں گجرات اور دیگر ریاستوں کی طرز پر چھ ماہ کا ٹیکس معاف کرنے کے مطالبات کو لے کر نجی بس مالکان کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

indefinite protest by private bus operators in rajasthan
راجستھان میں نجی بس مالکان کا غیر معینہ احتجاج

By

Published : Jun 15, 2020, 1:26 PM IST

ریاست راجستھان کے سبھی اضلاع میں ٹرانسپورٹ دفتر کے باہر نجی بس مالکان کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ دارالحکومت جے پور میں 22 گودام سرکل پر واقع ٹرانسپورٹ دفتر کے باہر نجی بس مالکان اپنی بسیں لے کر پہنچے اور یہاں پر چکا جام کر دیا۔ ٹرانسپورٹ وزیر اور محکمہ کے اعلی افسران اور ریاستی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی بھی کی گئی۔

راجستھان میں نجی بس مالکان کا غیر معینہ احتجاج

نجی بس مالکان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جب تک ٹیکس معاف نہیں کیا جاتا ہے تب تک غیر معینہ احتجاج جاری رہے گا۔

راجستھان میں نجی بس مالکان کا غیر معینہ احتجاج

پرائیویٹ بس ایسوسی ایشن تنظیم کے صدر اشوک کسوٹ نے بتایا کہ گذشتہ 6 روز قبل دارالحکومت جے پور میں وزیر اور دیگر محکمہ کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ہماری میٹنگ ہوئی تھی۔ اس میٹنگ میں یہ طے ہوا تھا کہ ہم جلد ہی آپ کا ٹیکس معاف کر دیں گے۔ لیکن کسی طرح سے کوئی بھی ٹیکس معاف نہیں کیا گیا۔ اس وجہ سے آج ہمیں مجبوراً احتجاج کا اعلان کرنا پڑا ہے اور جب تک ہمارے مطالبات کو حکومت نہیں مان لیتی ہے تب تک ہم اسی طرح سے یہ احتجاج جاری رکھیں گے۔

اشوک کسوٹ صدر پرائیویٹ بس ایسوسی ایشن تنظیم

اشوک نے بتایا کی ریاست راجستھان میں جو مرکزی حکومت کی جانب سے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے اس کا بھی خیال نہیں رکھا جا رہا ہے اور ہمیں ہمارا حق نہیں دیا جا رہا ہے۔

راجستھان میں نجی بس مالکان کا غیر معینہ احتجاج

واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کے درمیان جو پریشانی نجی بس مالکان کے سامنے آرہی تھی اس کو لے کر ای ٹی وی بھارت کی جانب سے خبر بھی شائع کی گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details