اردو

urdu

Rahul Halts Speech During Azaan راہل گاندھی نے اذان کے دوران تقریر روک دی

By

Published : May 1, 2023, 9:34 PM IST

راہل گاندھی نے مسجد میں اذان کے دوران احتراماً اپنی تقریر کو تھوڑی دیر کے لیے روک دیا۔ دراصل تماکورو میں ان کی عوامی ریلی کے مقام کے قریب ایک مسجد میں اذان دی جا رہی تھی۔

راہل گاندھی نے اذان کے دوران تقریر روک دی
راہل گاندھی نے اذان کے دوران تقریر روک دی

تماکورو:کرناٹک کے تماکورو میں راہل گاندھی نے مسجد میں اذان کے دوران احتراماً اپنی تقریر کو تھوڑی دیر کے لیے روک دیا۔ دراصل تماکورو میں ان کی عوامی ریلی کے مقام کے قریب ایک مسجد میں اذان دی جا رہی تھی۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے ذریعہ شیئر کردہ ایک ویڈیو میں کانگریس کے سینیئر لیڈر کے سی وینوگوپال راہل گاندھی سے خطاب کے دوران کچھ کہتے ہیں، جس کے بعد وہ پارٹی کے سابق صدر وینوگوپال کی طرف دیکھتے ہیں اور سر ہلاتے ہیں اور اپنی تقریر روک دیتے ہیں۔

اس موقعے پر راہل گاندھی عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ '...تو میں نے آپ کو بتایا کہ لوگوں کے تئیں حکومت کی ذمہ داری یہ ہے کہ...' اسی دوران وینوگوپال راہل کے پاس آتے ہیں اور کچھ کہتے ہیں اور راہل خطاب روک دیتے ہیں۔ اس دوران اذان سنی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کے سی آر نے اذان سن کر تقریر روک دی

اس دوران راہل گاندھی بھی اپنے منہ پر انگلی رکھ کر کانگریس کے کچھ حامیوں کو جو نعرے لگا رہے تھے، خاموش رہنے کو کہتے ہیں۔ واضح رہے کہ ماضی میں کئی مواقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اذان کے دوران اپنی تقریریں روک دیں۔ واضح رہے کہ حال ہی میں بی جے پی کی کرناٹک یونٹ کے سینیئر لیڈر کے ایس ایشورپا نے اذان پر ایک متنازع تبصرہ کیا تھا۔ جنوبی بھارت کی کرناٹک واحد ریاست جہاں بی جے پی اقتدار میں ہے۔ کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ دس مئی کو ہونی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details