ETV Bharat / state

درگاہ اجمیر شریف میں حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کا یوم شہادت منایا گیا - Conference Held In Ajmer

اجمیر شریف کی درگاہ پرحضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کا یوم شہادت منایا گیا، علمائے اکرام نے سیرت عمر پیش کی۔اس موقع پرعلمائے اکرام نے سیرت عمر پیش کی۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 6, 2024, 5:29 PM IST

درگاہ اجمیر شریف میں حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کا یوم شہادت منایا گیا
درگاہ اجمیر شریف میں حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کا یوم شہادت منایا گیا (etv bharat)

اجمیر: اسلامی مہینے "ذی الحجہ" کی 28 تاریخ بروز جمعہ کو اجمیر شریف درگاہ میں خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کا یوم شہادت منایا گیا۔ اس موقع پر صوفی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ پر علمائے اکرام نے سیرت عمر فاروق بھی پیش کی۔

درگاہ کے گدی نشین علامہ مولانا سید محمد مہندی میاں چشتی اور سید فرید چشتی کے مطابق بعد نماز عشاء معمول آستانہ علمائے کرام نے حضرت عمرؓ کی زندگی پر روشنی ڈالی۔ علمائے اکرام نے خلیفہ دوم کی تعلیم، ثقافت اور ترقی کی صلاحیتوں پر خصوصی بیان کیا۔

انہوں نے کہاکہ حضرت عمر فاروقؓ اپنے وقت کے ایک ایسے حکمران تھے جنہوں نے سادہ زندگی گزاری اور دنیا کے سب سے بڑے علاقے پر حکومت کی۔ وہ ایسا حکمران تھے کہ غلام اور آقا میں فرق نہیں کیا کرتے تھے اور کہا کرتے تھے کہ اگر ان کے دور حکومت میں ایک کتا بھی بھوکا رہے تو اس کا ذمہ دار میں خود ہوں گا۔

یہ بھی پڑھیں:ہاتھرس واقعے میں ہلاک شدگان کے لیے اجمیر میں خصوصی دعا کا اہتمام

انجمن معینیہ فخریہ چشتیاں کے کنوینر خادم سید محمد رئیس احمد اور سید معین ہاشمی چشتی کے مطابق اسلام کے چاروں خلفائے راشدین کا دن سالہا سال سے استانہ غریب نواز پر منایا جاتا ہے۔ عام زائرین کے لیے خصوصی طور پر لنگر کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.