ETV Bharat / state

مظفر نگر ہائی وے پر دو بسیں پلٹی ایک کی موت کئی زخمی - 1 DIED IN MUZAFFARPUR ROAD ACCIDENT

مظفر نگر ہائی وے پر دو بسیں ایک ای رکشہ کو بچانے کی وجہ سے پلٹ گئیں جس میں ایک ڈرائیور کی موت ہوگئی جب کہ کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں بھرتی کرا دیا گیا ہے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 6, 2024, 5:36 PM IST

مظفر نگر ہائی وے پر دو بسیں پلٹی ایک کی موت
مظفر نگر ہائی وے پر دو بسیں پلٹی ایک کی موت (Etv Bharat)

مظفر نگر (یوپی): دہلی-دہرا دون قومی شاہراہ 58 پر اتر پردیش کے مظفر نگر میں ہفتہ کی صبح ایک بڑے حادثہ ہو گیا۔ جس میں ایک کی موت ہوگئی جب کی کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ آج ہردوار سے دلی کی طرف بس جارہی تھی چونکہ بارش بہت تیز ہو رہی تھی اس وجہ سے یہ حادثہ ہو گیا۔ موقعے پر موجود لوگوں نے بتایا کہ ہائی وے پر ہو رہی تیز بارش کے چلتے بس پلٹ گئی جس میں ایک بس ڈرائیور کی موت ہو گئی جبکہ 40 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو کر علاج کے لیے اسپتال میں بھرتی کرا دیا گیا ہے۔

مظفر نگر ہائی وے پر دو بسیں پلٹی ایک کی موت (ETV Bharat)

پولیس کے مطابق ایک بس راجستھان سے مسافروں کو لے کر حیدوار جا رہی تھی اور دوسری بس جو ارونا چل پردیش کی ہے وہ بھی مسافروں کو لے کر ہریدوار سے لوٹ رہی تھی، آج صبح دونوں بسیں مظفر نگر کے کھتولی تھانہ علاقے کے قومی شہرہ 58 سے گزر رہی تھیں کہ ایک ای رکشہ کو بچانے کے چکر میں دونوں بسیں ہائی وے سے پلٹ کر نیچے کھائی میں گر گئی جس میں ایک بس ڈرائیور کی موت ہو گئی۔

اس بس حادثے میں دونوں بسوں میں سوار کئی درجن افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ افسران بھی موقع پر پہنچ گئے اور تمام زخمی مسافروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا جہاں پر ہو زیرعلاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:
کنگن سڑک حادثے میں 3 مسافروں سمیت 5 افراد زخمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.