پی ڈی پی کی جانب سے ایک برس کے بعد جمعرات کو طلب کی گئی اعلیٰ سطحی میٹنگ پر انتظامیہ کی طرف سے قدغن عائد کرنے پر وادی کشمیر میں سیاسی جماعتوں نے اس کی مزمت کرتے ہوئے انتظامیہ سے محسور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
پارٹی میٹنگ منسوخ ہونے کے بعد پی ڈی پی دفتر جموں میں خاموشی
نیشنل کانفرنس نے انتظامیہ کی طرف سے پی ڈی پی پارٹی کی میٹنگ پر قدغن لگانے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ' ایسے اقدامات جمہوریت، آئین اور قانونی کے منافی ہیں۔'
پی ڈی پی: میٹنگ میں شرکت کی اجازت نہ دیے جانے پر ویڈیوز جاری
پارٹی کے ترجمان عمران نبی ڈار نے اپنے ایک بیان میں پی ڈی پی کے اجلاس میں شرکت کرنے سے روکنے کیلئے پولیس کی طرف سے پارٹی رہنماؤں کو بند کرنے کے اقدام کو ناقابل قبول قرار دیا اور کہا کہ ایسے اقدامات تاناشاہی اور لاقانونیت کی عکاسی کرتے ہیں۔
این سی ترجمان نے کہا کہ انتظامیہ کو سیاسی جماعتوں کے اجلاسوں کے انعقاد کو روکنے کا کوئی حق نہیں اور مستقبل میں ایسے اقدامات سے گریز کیا جانا چاہئے۔