ETV Bharat / bharat

صدر دروپدی مرمو نے مختلف ریاستوں کے گورنر مقرر کیے، بنواری لال کا استعفیٰ قبول کیا - President appoints governors

صدر دروپدی مرمو نے کئی ریاستوں کے گورنروں کی تقرری کا اعلان کیا۔ کئی ریاستوں کے درمیان گورنروں کا تبادلہ بھی ہوا۔

President appoints governors
صدر دروپدی مرمو نے کئی ریاستوں کے گورنروں کی تقرری کا اعلان کیا (Photo: ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 28, 2024, 9:17 AM IST

نئی دہلی: صدر دروپدی مرمو نے پنجاب کے گورنر اور مرکز کے زیر انتظام چنڈی گڑھ کے ایڈمنسٹریٹر بنواری لال پروہت کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔ صدر نے ملک بھر میں کئی ریاستوں کے گورنروں کا تقرر بھی کیا۔ آسام کے گورنر گلاب چند کٹاریہ کو پنجاب کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ انہیں یونین ٹیریٹری چنڈی گڑھ کا ایڈمنسٹریٹر بھی مقرر کیا گیا ہے۔

ساتھ ہی ہری بھاؤ کسان راؤ باگڈے کو راجستھان کا گورنر بنایا گیا ہے۔ جبکہ جشنو دیو ورما کو تلنگانہ کا گورنر، اوم پرکاش ماتھر کو سکم کا اور سنتوش کمار گنگوار کو جھارکھنڈ کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ وہیں صدر مرمو نے رامین ڈیکا کو چھتیس گڑھ کا گورنر اور سی ایچ وجئے شنکر کو میگھالیہ کا گورنر مقرر کیا ہے۔

جھارکھنڈ کے گورنر سی پی رادھا کرشنن کو تلنگانہ کا اضافی چارج کے ساتھ مہاراشٹر کا گورنر مقرر کیا گیا۔ سکم کے گورنر لکشمن پرساد اچاریہ کو آسام کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ انہیں منی پور کے گورنر کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔ ایک سرکاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ "یہ تقرریاں اس تاریخ سے لاگو ہوں گی جب وہ اپنے متعلقہ دفاتر کا چارج سنبھالیں گے۔"

نئے تعینات گورنر:

  1. راجستھان- ہری بھاؤ کسن راؤ بگڑے
  2. سکم – اوم پرکاش ماتھر
  3. تلنگانہ - جشنو دیو ورما
  4. جھارکھنڈ - سنتوش کمار گنگوار
  5. چھتیس گڑھ - رامین ڈیکا
  6. میگھالیہ۔ سی ایچ وجئے شنکر
  7. مہاراشٹر - سی پی رادھا کرشنن
  8. آسام- لکشمن پرساد اچاریہ
  9. پنجاب- گلاب چند کٹاریہ

یہ بھی پڑھیں:

صدر جمہوریہ نے سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج فاطمہ بی بی کو بعد از مرگ پدم بھوشن سے نوازا

سندیش کھالی کے متاثرین نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.