ETV Bharat / state

اعظم گڑھ کے نوجوان کا کویت میں قتل، اہلِ خاندان صدمے میں - Azamgarh man murdered in Kuwait

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 27, 2024, 5:46 PM IST

Updated : Jul 27, 2024, 6:10 PM IST

اعظم گڑھ کا ایک نوجوان کویت میں رہ کر کام کر رہا تھا۔ اسے وہیں قتل کر دیا گیا۔ لواحقین کے مطابق وہ ابھی تک نہیں جانتے کہ یہ واقعہ کیوں اور کس نے کیا۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

اعظم گڑھ کے نوجوان کا کویت میں قتل
اعظم گڑھ کے نوجوان کا کویت میں قتل (Etv Bharat)

اعظم گڑھ (اترپردیش): اعظم گڑھ ضلعے کے مبارک پور تھانہ میں ایک نوجوان کو کویت میں قتل کر دیا گیا۔ گھر والوں کو جمعرات کی دیر رات اس واقعہ کی اطلاع ملی۔ بتایا گیا کہ نوجوان کی لاش گھر کی بالائی منزل پر خون آلود حالت میں پڑی ہوئی ملی۔ اطلاع کے بعد اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔ لواحقین میت کی آمد کا انتظار کر رہے ہیں۔

اعظم گڑھ کے نوجوان کا کویت میں قتل (ETV Bharat)

مبارک پور تھانہ علاقہ کے پورباغ محلے کا رہنے والا ابوجعفر (30) ولد عبدالحق تقریباً ڈھائی سال قبل پیسے کمانے کے لیے کویت گیا تھا۔ وہ کویت کے علاقے فراوانیہ میں کی ایک کمپنی میں کام کرتا تھا۔ جہاں وہ اسنیکس وغیرہ کی پیکنگ کا کام کرتا تھا۔

جمعرات کو اعظم گڑھ میں ان کے اہل خانہ کو کویت سے فون آیا کہ ابوظفر کی لاش مکان کی چھت پر پڑی ہوئی ہے۔ جسم خون میں لت پت ہے۔ اس اطلاع کے بعد خاندان صدمے میں ڈوب گیا۔

والد عبدالحق نے بتایا کہ ان کے بیٹے ابوظفر پر چاقو سے حملہ کیا گیا۔ اس کی گردن بھی کاٹ دی گئی ہے۔ کویت میں پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ ان کا بڑا بیٹا بھی کویت میں مقیم ہے۔ وہ تقریباً ڈیڑھ سال پہلے چلا گیا تھا۔ وہ اپنے چھوٹے بھائی سے تقریباً 50 کلومیٹر دور کام کرتا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی وہ لاش دیکھنے پہنچا لیکن پولیس نے لاش دیکھنے کی اجازت نہیں دی۔

وہاں کی پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیشی عمل مکمل کرنے کے بعد ہی لاش دکھائی جا سکتی ہے۔ ابوظفر پانچ بہنوں اور چار بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا۔ اس کے قتل سے گھر والے غمزدہ ہیں۔ ہر کوئی ان کی میت کے ہندوستان پہنچنے کا انتظار کر رہا ہے۔ وطن واپسی کے بعد ان کی میت کو سپرد خاک کیا جائے گا۔

Last Updated : Jul 27, 2024, 6:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.