ETV Bharat / state

مظفر نگر میں کانوڑ یاترا کو اے ٹی ایس سکیورٹی فراہم - Security of Kanwar Yatra - SECURITY OF KANWAR YATRA

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کی اطلاعات کے درمیان ہفتہ کو کانوڑ یاترا کی سیکورٹی سنبھال لی ہے۔ مظفر نگر کا شیو چوک کانوڑ یاترا کا ایک اہم پوائنٹ ہے۔ جہاں پر دہلی، ہریانہ، راجستھان اور یوپی سے کانوڑ یاتری آتے ہیں۔

Security of Kanwar Yatra
Security of Kanwar Yatra (Etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 27, 2024, 7:10 PM IST

Updated : Jul 27, 2024, 8:19 PM IST

مظفر نگر: اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع میں کانوڑ یاترا کے مدنظر فل پروف سیکیورٹی پلان کو لے کر اے ٹی ایس کی ٹیم کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی دہشت گردی کے واقعات سے فوری نمٹا جا سکے۔ آپ کو بتا دیں کہ کانوڑ یاترا کے دوران مظفر نگر ضلع ایک اہم سینٹر کہلاتا ہے کیونکہ یہیں سے ہو کر راجستھان ہریانہ دہلی اور اتر پردیش کے مختلف اضلاع کے لیے شیو کانوڑیہ اپنے اپنے مقام کی جانب جاتے ہیں جس کو لے کر یہاں کی سیکیورٹی بھی اہم ہو جاتی ہے۔

Security of Kanwar Yatra (Etv bharat)

اسی کو دیکھتے ہوئے 2024 کانوڑ کو پرامن مکمل کرانے کے لیے یہاں پر اے ٹی ایس کو بھیجا گیا ہے بتایا جا رہا ہے کہ اے ٹی ایس کی یہ یونٹ مظفر نگر ضلع کے مرکزی چوراہیں کہے جانے والے شیو چوک پر تعینات ہوگی کیونکہ مظفرنگر میں شیو چوک ہی ایک اہم پوائنٹ ہے جہاں سے مختلف ریاستوں کے کانوڑیہ گزرتے ہیں۔

مظفر نگر ایس ایس پی ابھیشیکھ سنگھ نے بتایا کہ کانوڑ یاترا چل رہی ہے اس کو لے کر ہم نے فل پروف سیکیورٹی کا پلان کیا ہے اور کسی بھی طرح کی دہشت گردی واقعات سے نمٹنے کے لیے اے ٹی ایس ہیڈ کوارٹر سے اے ٹی ایس کی ایک سپورٹ کمانڈو ٹیم کو تعینات کرنے کی گزارش کی گئی تھی۔ اسی کے باعث گزشتہ روز یہ ٹیم یہاں مظفر نگر پہنچی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہمارا شیو چوک مین فوکس پوائنٹ ہے یہاں سے دہلی ہریانہ راجستھان مغربی اتر پردیش اور بھی بہت سے اضلاع سے آنے والے کانوڑیہ شیو مورتی کے چکر لگا کر یہاں سے گزرتے ہیں تو اس ایریا کو ہم نے کمانڈو ٹیم کو ہینڈ اوور کر دیا ہے، اس وقت فی الحال اس کا سیکیورٹی ایڈٹ کر رہے ہیں اور اس کے بعد اس پورے علاقے کو کور کر کے ایک ایسی فل پروف سیکیورٹی دیں گے جس سے کسی طرح کا اگر کوئی دہشت گردی حملہ ہوتا ہے تو ہم اس سے فوری نمٹ سکیں۔

ایس ایس پی نے کہا کہ جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ کسی بھی مذہبی یاترا میں دہشت گرد حملے ہونے کا خطرہ بنا رہتا ہے اور اس بار کانوڑ یاترا کافی حساس ہے تو اس لیے ہم کو ایک کمپنی ریپڈ فورس اور چھ کمپنی پی ایس سی کی ملی ہوئی ہے اور اس کے علاوہ سپیشلسٹ فورس جو اے ٹی ایس کی سپورٹ کمانڈو ٹیم ہے وہ ہم کو کسی بھی طرح کے ٹیرر اٹیک سے نپٹنے کے لیے دی گئی ہے۔

Last Updated : Jul 27, 2024, 8:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.