دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے کہا کہ بس اسٹینڈ اور میٹرو اسٹیشن Delhi Metro Trains and Buses پر ہُجوم سے بچنے کے لیے دہلی میں اور میٹرو صد فیصد سواری کے ساتھ چلیں گی لیکن بغیر ماسک کے کسی کو بھی سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
منیش سسودیا نے کہا کہ حکومت کا ماننا ہے کہ نصف فیصد سواری کرنے سے بس اسٹینڈ اور میٹرو اسٹیشن کے باہر عوامی ہجوم سے کورونا وائرس انفیکشن Coronavirus Infection پھیلنے کا خطرہ زیادہ ہوسکتا ہے لوگوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ بے حد ضروری ہونے پر ہی گھر سے باہر نکلیں۔