ETV Bharat / international

کون ہیں ایران کے نئے صدر ڈاکٹرمسعود پزیشکیان، کیا وہ اپنے اصلاحی ایجنڈے کو نافذ کر سکیں گے؟ - New Iran President - NEW IRAN PRESIDENT

ایران کے نئے صدر مسعود پزیشکیان پیشے کے لحاظ سے کارڈیک سرجن ہیں۔ وہ ایران کے وزیر صحت بھی رہ چکے ہیں۔ پزیشکیان جو اپنے اصلاحی خیالات کے لیے جانے جاتے ہے، دنیا خارجہ پالیسی کے حوالے سے ان کے نقطہ نظر کو دیکھے گی۔جبکہ نئی دہلی کے لیے بھارت اور ایران کے درمیان موجود تہذیبی تعلقات کے پیش نظر ڈاکٹر پزیشکیان کا انتخاب خصوصی دلچسپی کا حامل ہوگا۔

Dr Masoud Pezeshkian
ایران کے نئے صدر مسعود پزیشکیان (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 7, 2024, 5:07 PM IST

تہران: ایران کے صدارتی انتخابات میں اصلاح پسند رہنما مسعود پزیشکیان نے 53 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں۔ انھوں نے سخت گیر امیدوار سعید جلیلی کو شکست دے کر یہ عہدہ حاصل کیا ہے۔ وہ ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے ابراہیم رئیسی کی جگہ لیں گے۔

ابراہیم رئیسی کی موت کے بعد ایران میں نئے صدر کے لیے ووٹنگ کا پہلا مرحلہ 28 مئی کو منعقد ہوا تھا، لیکن اس انتخابات میں کسی بھی امیدوار کو اکثریت نہ ملنے کی وجہ سے 5 جولائی کو دوبارہ ووٹنگ کرائی گئی، جس میں مسعود پزیشکیان کو کامیابی مل گئی۔

پزیشکیان کو ایک آزاد خیال اور اصلاح پسند رہنما سمجھا جاتا ہے۔ اپنے انتخابی مہم کے دوران انھوں نے حجاب کے سخت قانون میں نرمی کا وعدہ کیا تھا۔

ڈاکٹر مسعود پزیشکیان کون ہیں؟

29 ستمبر 1954 کو شمال مغربی ایران کے مہا آباد میں ایک اجوری والد اور ایک کرد ماں کے ہاں پیدا ہوئے۔ پزیشکیان پیشے کے لحاظ سے کارڈیک سرجن ہیں۔ وہ ایران کے وزیر صحت بھی رہ چکے ہیں۔ انھوں نے ایران عراق جنگ کے دوران میڈیکل ٹیم کو محاذ پر بھیجا تھا۔ اس سے قبل انہوں نے 2013 اور 2021 میں بھی صدارتی انتخاب لڑا تھا لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔

پزیشکیان سابق صدر حسن روحانی کے قریبی سمجھے جاتے ہیں۔ ان کی اہلیہ اور بیٹی 1994 میں ایک المناک کار حادثے میں انتقال کر گئیں۔ پزیشکیان آذری، فارسی اور کرد زبانیں میں مہارت رکھتے ہیں، وہ مغربی ایران سے آنے والے ملک کے پہلے صدر ہیں۔

خطے کے نمایاں مذہبی اور نسلی تنوع کے پیش نظر، لوگ زیادہ روادار طرز حکمرانی کی توقع کر رہے ہیں اور ان کی صدارت کا جشن منا رہے ہیں۔ ایران کے شیعہ تھیولوجی کو قبول کرتے ہوئے، پزیشکیان سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو ریاستی امور پر حتمی اتھارٹی تسلیم کرتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کے مذہبی اور جمہوری طرز حکمرانی کے دوہرے نظام کے تحت صدر جوہری معاملات یا ملیشیا کی حمایت پر بڑی پالیسی تبدیلیاں نہیں کر سکتا۔ لیکن صدر ایران کی پالیسی کی سمت کو نمایاں طور پر متاثر کر سکتا ہے۔

پزیشکیان کا سیاسی سفر اس وقت شروع ہوا جب وہ 1997 میں نائب وزیر صحت کے طور پر اس وقت کے صدر محمد خاتمی کی انتظامیہ میں شامل ہوئے۔ انہیں چار سال بعد وزیر صحت مقرر کیا گیا۔ وہ 2001 سے 2005 تک وزیر صحت رہے۔

ڈاکٹر مسعود پزیشکیان ایک اصلاح پسند رہنما

ایرانی انقلابی گارڈز کور (IRGC) کے حامی ڈاکٹر پزیشکیان نے ایران میں موجودہ نظام کو متعدد دفعہ تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ 2009 میں صدارتی انتخابات کے بعد ہونے والے مظاہروں کے دوران، انہوں نے مظاہرین سے نمٹنے کے طریقے پر تنقید کی اور کہا کہ لوگوں کے ساتھ جنگلی جانوروں جیسا سلوک نہیں کیا جانا چاہیے۔

ایران میں معاشی انصاف کا مطالبہ کرنے والے لوگوں کی طرف سے 2018 کے مظاہروں کے دوران، ڈاکٹر پزیشکیان نے کہا کہ حکام کا مظاہرین سے ہینڈل کرنا سائنسی اور فکری طور پر غلط تھا۔ جب حجاب کیس میں مہسا امینی کی پولیس حراست میں موت کے بعد لوگ سڑکوں پر نکلے تو انہوں نے اس واقعے کے حوالے سے تحقیق ٹیم کی تشکیل کا بھی مطالبہ کیا۔

ڈاکٹر پزیشکیان حجاب سمیت خواتین پر مبنی مسائل کے بارے میں آواز اٹھاتے رہے ہیں اور اسلامی لباس کوڈ بل کے نفاذ سے متعلق پارلیمانی بل کی مخالفت کرتے ہیں۔ انہوں نے اصلاح پسند حسن روحانی کی صدارت کے دوران 2015 کے ایران جوہری معاہدے کا بھی بھرپور دفاع کیا۔

ایران کی گارڈین کونسل کی جانب سے اس سال کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے جن چھ امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ہے، ان میں سے ڈاکٹر پزییشکیان واحد معروف اصلاح پسند تھے۔ انتخابات سے قبل صدارتی مباحثوں کے دوران، ڈاکٹر پزیشکیان ملکی اور خارجہ پالیسی کے معاملات پر بہت آواز اٹھاتے تھے۔

انہوں نے اشارہ کیا کہ وہ مغرب کے ساتھ سفارتی تعلقات کے لیے تیار ہیں اور اقتصادی اور ثقافتی اصلاحات شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے اس خیال کا اظہار کیا کہ مغربی پابندیوں نے ممکنہ تجارتی شراکت داروں کو ایران کے ساتھ مشغول ہونے سے روک رکھا ہے۔

ڈاکٹر پزیشکیان کی امیدواری کی حمایت سابق اصلاح پسند سیاست دانوں اور وزراء نے بھی کی، جن میں جواد ظریف بھی شامل ہیں، جو روحانی کے دور میں وزیر خارجہ کے طور پر کام کر چکے ہیں۔

ڈاکٹر پزیشکیان ایران کے صدر بننے والے پہلے اصلاح پسند رہنما نہیں ہیں۔ ان سے قبل خاتمی، جن کے ماتحت ڈاکٹر پیزشکیان نے وزیر صحت کے طور پر کام کیا، ایک اصلاح پسند رہنما تھے۔

ڈاکٹر پزیشکیان کی قیادت میں بھارت ایران تعلقات

عراق اور اردن میں بھارت کے سابق سفیر آر دیاکر کے مطابق، ڈاکٹر پزیشکیان کا انتخاب ایران میں اصلاحات کے لیے عوامی مزاج کی عکاسی کرتا ہے۔ تاہم، ایرانی تناظر میں اصلاحات کا مطلب سیاسی میدان کے بجائے سماجی اور ثقافتی شعبوں میں ترقی پسند تبدیلی ہے۔ لیکن قدامت پسند آسانی سے اصلاحات کی گنجائش نہیں دیں گے،

دیاکر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ایران کا صدر، خواہ وہ کسی بھی کیمپ سے آئے، صرف ایرانی پالیسیوں کے لیے ایک سمت دے سکتا ہے۔ کیونکہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای تمام پالیسی معاملات کا حتمی فیصلہ کرتے ہیں۔

دیاکر کے مطابق ڈاکٹر پزیشکیان کے انتخاب سے بھارت ایران تعلقات پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ اصلاح پسند کے طور پر ان کی صدارت کے دوران ان کی ساکھ ایران کے خلاف مغربی دشمنی کو کم کرنے کا امکان ہے۔ یہ بھارت اور ایران تعلقات کے لیے بھی ایک اچھی علامت ہے۔

دیاکر نے مزید کہا کہ بھارت اور ایران کے درمیان تہذیبی تعلقات رہے ہیں، چاہے کوئی بھی مغربی ایشیائی ملک کا صدر ہو۔ اس وجہ سے ڈاکٹر پزیشکیان کا انتخاب بھارت اور ایران تعلقات کی نوعیت کو متاثر نہیں کرے گا، کیونکہ اس کا اپنا تسلسل اور رفتار ہے۔ تاہم، نئی دہلی علاقائی سلامتی کے حوالے سے ڈاکٹر پزیشکیان کی پالیسیوں اور نقطہ نظر پر نظر بھی رکھے گا۔

ڈاکٹر پزیشکیان اپنے یہود مخالف موقف کے لیے جانے جاتے ہیں۔غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے درمیان بھارت محتاط توازن برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے اور ڈاکٹر پزیشکیان کا نقطہ نظر نئی دہلی کے لیے خاص دلچسپی کا حامل ہوگا۔

ایران بھارت کو خام تیل فراہم کرنے والا بھی بڑا ملک ہے۔ اسرائیل-حماس اور روس-یوکرین جنگوں کے پیش نظر، جس نے جغرافیائی سیاسی عدم استحکام کو جنم دیا ہے، بھارت کو سستے خام تیل کی فراہمی کے لیے پہلے سے زیادہ ایران پر انحصار کرنا پڑے گا۔

بھارت ایران کی چابہار بندرگاہ میں بھی بہت زیادہ سرمایہ کاری کر رہا ہے جو کہ بین الاقوامی شمالی جنوبی ٹرانسپورٹ کوریڈور (INSTC) کا ایک اہم حصہ ہے۔ ڈاکٹر پزیشکیان کے پیشرو رئیسی نے اس کوشش میں بھارت کا ساتھ دیا تھا۔ یہ دیکھنا باقی ہوگا کہ آیا ڈاکٹر پزیشکیان تہران کے نقطہ نظر میں تسلسل برقرار رکھتے ہیں یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ایران میں صدارتی انتخابات، جلیلی اور پزیشکیان کے درمیان سخت مقابلہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.