ETV Bharat / state

گیا ایئرپورٹ پر 153 حجاج کرام پر مشتمل دوسرے قافلے کی آمد - Haj 2024

Haj Pilgrims at Gaya Airport: گیا ہوائی اڈہ پر حجاج کرام کا نورانی قافلہ پہنچا اور یہاں سے حاجی اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوئے۔ گیا ہوائی اڈہ کا نظارہ ان دنوں روح پرور ہے۔ 13 جولائی کو آخری قافلے کی آمد ہوگی۔

Arrival of second convoy of 153 pilgrims at Gaya Airport
گیا ہوائی اڈے پر 153 عازمین کے دوسرے قافلے کی آمد (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 11, 2024, 2:05 PM IST

گیا ہوائی اڈے پر 153 عازمین کے دوسرے قافلے کی آمد (ETV Bharat Urdu)

گیا: بدھ کو 153 حجاج کرام پر مشتمل دوسرا نورانی قافلہ گیا ہوائی اڈہ پر پہنچا۔ دوسرے قافلے میں 83 مرد اور 70 خواتین تھیں۔ ہوائی اڈہ پر پہلے سے موجود حجاج کرام کے رشتہ دار دوست و احباب نے ان کا والہانہ خیر مقدم کیا اور دعاؤں کے لیے خاص گزارش کرتے نظر آئے۔ دوسرے قافلے میں اپنی والدہ کے ساتھ حج بیت اللہ کے سفر کو مکمل کرکے واپس لوٹے واٹر ریسورس محکمہ کے انجینیئر حاجی نایاب نے کہا کہ دلی خواہش تھی کہ وہ مقامات مقدسہ کا سفر کریں اور حج بیت اللہ اور روضۂ اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت کریں۔ خواہش پوری ہوئی ہے اور سفر بھی بحسن خوبی مکمل ہوا۔ ان کے لیے بڑی خوش نصیبی یہ ہے کہ وہ حج جیسی سعادت کو انجام دینے کے لیے اپنی والدہ کے ساتھ گئے تھے۔ ہمارے لیے یہ افضل حج ہے کیونکہ ہم اپنی والدہ کے ساتھ گئے تھے۔ ہمارے بھائی اور والد نہیں ہیں، دل میں تمنا تھی کہ جب بھی میں سفر حج پر روانہ ہوں تو اپنی والدہ کے ساتھ ہوں۔

Arrival of second convoy of 153 pilgrims at Gaya Airport
گیا ہوائی اڈے پر 153 عازمین کے دوسرے قافلے کی آمد (ETV Bharat Urdu)
Arrival of second convoy of 153 pilgrims at Gaya Airport
گیا ہوائی اڈے پر 153 عازمین کے دوسرے قافلے کی آمد (ETV Bharat Urdu)

یہ بھی پڑھیں:

آج 12 گھنٹے کی تاخیر سے گیا ہوائی اڈہ پر پہنچے گا حجاج کا قافلہ - Haj 2024

انہوں نے کہا کہ والدہ ٹیچر کی خدمات سے سبکدوش ہوئی ہیں اور ملازمت میں رہتے ہوئے جانے کا وقت اور موقع کم ہی مل پاتا ہے۔ ارادہ کئی برسوں سے تھا لیکن وہ پورا نہیں ہو پا رہا تھا۔ اس بار اللہ نے ان کے ارادے کو قبول کیا اور سفر کو آسان بنایا اور ہم اس برس حج پر روانہ ہوئے۔ تمام رشتے دار دوست و احباب اور سبھی لوگوں کے لیے دعا کی ہے، خاص کر ملک و ریاست کی خوشحالی اور ترقی کے لیے دعا کی ہے کہ یہاں امن و سکون رہے، نفرت وتشدد کا خاتمہ ہو۔ ملک کی خوشحالی اور ترقی میں سبھی کی ترقی کی ہے۔ جب کہ جہان آباد کی حجن نور عائشہ نے کہا کہ اتنا سکون کبھی نہیں ملا جو وہاں مقامات مقدسہ پر ملا ہے۔ مدینہ اور مکہ چھوڑنے کا دل نہیں کرتا، بڑی آسانی سے وقت گزر گیا، پتہ ہی نہیں چلا کہ وقت کیسے گزرا، یہاں ایئر پورٹ پر سبھی لوگوں کو دیکھ کر خوشی ہوئی، اللہ سبھی کو خوش رکھے۔

اللہ کے گھر میں خدا اور اس کے رسول کے سوا کسی کی یاد نہیں آتی، حج سے واپسی حاجی کا ردعمل - Haj Pilgrims 2024

واضح رہے کہ بہار کے حجاج کرام کی واپسی منگل سے شروع ہوئی ہے۔ اس بار 983 حجاج کرام گیا ہوائی اڈہ سے روانہ ہوئے تھے، 13 جولائی کو واپسی مکمل ہوگی، گیا ہوائی اڈہ پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے نوڈل آفیسر حج راہل کمار کی قیادت میں ایک ٹیم تعینات ہے، جو حجاج کرام کی خدمت میں مصروف نظر آئی۔ ڈاکٹروں کی ٹیم بھی ایئر پورٹ پر تعینات ہے، پہلے دن خود سول سرجن موجود تھے۔ سول سرجن کے مطابق مرد اور خاتون ڈاکٹر اور طبی عملہ کی تعیناتی ہے، عارضی ہیلتھ کیمپ ہے، ساتھ ہی ایمبولنس بھی لگا کر رکھی گئی ہے تاکہ ہنگامی صورت حال اگر پیدا ہوتی ہے تو اس سے فوری طور پر نمٹا جاسکے۔

وہیں دوسرے دن بھی خود نوڈل آفیسر راہل کمار حجاج کرام کی خدمت میں پیش پیش رہے، اس دوران ٹرمینل کے باہر سینکڑوں افراد کی بھیڑ کو پرسکون کرانے کے لیے خود نوڈل آفیسر راہل کمار لگے رہے۔ کیونکہ حاجیوں کے جو رشتے دار آتے ہیں وہ اپنے حاجی سے ملنے کے لیے بے چین رہتے ہیں اور وہ جہاں پر جانا منع ہوتا ہے وہاں تک وہ پہنچنے کی کوشش کرنے لگتے ہیں۔ دوسرے دن بھی وہی کیفیت رہی جس سے نمٹنے کے لیے خود ٹرمینل کے باہر نوڈل آفیسر لگے رہے۔ نوڈل افیسر نے بتایا کہ سبھی کام پرامن طریقے سے ہو رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.