اردو

urdu

وزیر اعظم مودی نے مہانومی کی مبارکباد پیش کی

By

Published : Oct 25, 2020, 10:00 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز ملک کے عوام کو مہا نومی کی مبارکباد پیش کی۔

وزیر اعظم مودی نے مہانومی کی مبارکباد پیش کی
وزیر اعظم مودی نے مہانومی کی مبارکباد پیش کی

وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کرتے ہوئے ملک کے عوام کو مہا نومی کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا، 'نوراتر کے اس مقدس دن پر ماں درگا کی نویں طاقت کی دیوی سدھی داتری کی پوجا کی جاتی ہے۔ ماں سدھی داتری کے آشیرواد سے ہر ایک کو اپنے کاموں میں خوشحالی و کامیابی حاصل ہو ۔'

وزیر اعظم نریندر مودی

وہیں دوسری طرف ملک کے صدر جمہوریہ رامناتھ کووند نے بھی دسہرہ کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔

صدر جمہوریہ رامناتھ کووند

انہوں نے ٹویٹ کیا، یہ تہوار برائی پر بھلائی کی علامت ہے۔ خوشی و مسرت کا یہ تہوار ہمیں جاری وبائی امراض کے برے اثرات سے بچائے اور ملک کے لوگوں کو خوشحالی اور فلاح عطا کرے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details