ETV Bharat / bharat

راہل گاندھی کا آج گجرات دورہ، متاثرین کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گے - Congress leader Rahul Gandhi - CONGRESS LEADER RAHUL GANDHI

اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ اس بار ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں انڈیا بلاک بھارتیہ جنتا پارٹی کو شکست دینے والی ہے۔ اب یہ دیکھنا ہوگا کہ راہل گاندھی کی یہ بات کتنی اہمیت رکھتی ہیے۔

Congress leader Rahul Gandhi
راہل گاندھی کا آج گجرات دورہ، متاثرین کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گے (Photo: ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 6, 2024, 12:25 PM IST

احمد آباد: وزیر داخلہ امت شاہ اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی آج گجرات کے ایک روزہ دورے پر ہیں۔ راہل گاندھی اس دورے کے دوران پارٹی کارکنوں سے ملاقات کریں گے اور ان سے خطاب بھی کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ راجکوٹ آتشزدگی کے متاثرین کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق، راہل گاندھی گجرات میں مختلف حادثات میں جان گنوانے والوں کے لواحقین سے بھی ملاقات کریں گے، جن میں راجکوٹ میں آگ، وڈودرا میں کشتی الٹنے کا واقعہ اور موربی پل گرنا شامل ہے۔

اس حوالے سے گجرات کانگریس کے صدر شکتی سنگھ گوہل نے کہا کہ راہل گاندھی ان پانچ کانگریس کارکنوں کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کریں گے جو اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے سابق صدر تقریباً 12.30 بجے جی پی سی سی دفتر پہنچیں گے۔ اس کے بعد وہ راجکوٹ گیم زون آتشزدگی اور اس طرح کے دیگر سانحات میں ہلاک ہونے والے متاثرین کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کریں گے جنہیں پولیس نے جھڑپ کے بعد گرفتار کیا تھا۔

غور طلب ہے کہ 2 جولائی کو جب بی جے پی کے یوتھ ونگ کے ارکان کانگریس ہیڈ کوارٹر کے باہر ہندوؤں کے بارے میں راہل گاندھی کے تبصرے کے خلاف احتجاج کرنے پہنچے تھے، تو پارٹی کارکنوں اور بی جے پی ارکان کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا جس میں اسسٹنٹ پولیس کمشنر سمیت 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ جھڑپ کے ایک دن بعد ایلس برج پولیس نے کارروائی کی، دو ایف آئی آر درج کی اور پانچ کانگریس کارکنوں کو گرفتار کیا، جو فی الحال ریمانڈ پر ہیں۔

واضح رہے کہ ایک ایف آئی آر خود پولس نے کانگریس اور بی جے پی دونوں سے وابستہ تقریباً 450 کارکنوں کے خلاف درج کی تھی، جب کہ دوسری ایف آئی آر بی جے پی کی احمد آباد یونٹ کے یوتھ ونگ کی شکایت پر کانگریس کارکنوں کے خلاف درج کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.