ETV Bharat / bharat

مودی سرکار کسی بھی وقت گر سکتی ہے، شاید اگست میں ہی: لالو پرساد یادو - Lalu Prasad Yadav - LALU PRASAD YADAV

آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو نے جمعہ کو نریندر مودی حکومت کے حوالے سے کہا کہ بی جے پی کا اس کی خود کی کمزوریوں کی وجہ سے زوال ہوگا۔

Lalu Prasad Yadav
مودی سرکار کسی بھی وقت گر سکتی ہے، شاید اگست میں ہی: لالو پرساد یادو (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 6, 2024, 1:06 PM IST

بہار: بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو یادو نے پٹنہ میں آر جے ڈی کے 27ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ نریندر مودی حکومت کمزور ہے۔ یہ اپنی کمزوریوں کی وجہ سے کسی بھی وقت گر سکتی ہے۔ اگلے مہینے اگست میں ہی گر سکتی ہے۔ لہذا انتخابات کے لیے تیار رہیں۔

لالو نے نتیش کمار اور جے ڈی (یو) کا نام لیے بغیر حملہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ "ہم نے اپنے بنیادی نظریے کے ساتھ کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ ہم 2020 کے اسمبلی انتخابات میں واحد سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھرے لیکن اقتدار سے کچھ دور رہ گیے۔"

اس موقعے پر اپنی تقریر میں سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے نتیش سے کہا کہ وہ مرکزی حکومت کے ساتھ ثابت قدم رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہمیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ جے ڈی (یو) نے بہار کے خصوصی درجہ کے زمرے کے مطالبے پر ایک قرارداد پاس کی۔ اب جب کہ نتیش کمار دہلی میں ایک بڑے اسٹیک ہولڈر ہیں اور مودی حکومت کسی نہ کسی طرح ان پر منحصر ہے، نتیش جی کو بہار کو خصوصی زمرہ کا درجہ دلانا چاہئے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ بہار کوٹہ کی حد کو آئین کے نویں شیڈول کے تحت رکھا جائے، تاکہ اسے قانونی احاطہ دیا جاسکے۔"

تیجسوی نے لوک سبھا انتخابات میں اپنی پارٹی کی کارکردگی پر کہا کہ "اگرچہ ہم نے صرف چار سیٹیں جیتیں، لیکن ہمارے ووٹ کا حصہ نو فیصد بڑھ گیا ہے اور ہم نے پچھلے لوک سبھا انتخابات میں صرف 16 کے مقابلے میں 55 اسمبلی حلقوں میں اپنے مخالفین کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بہت سی اسمبلی سیٹیں ہیں جن میں ہم اپنے مخالفین سے صرف 2,000 سے 3,000 ووٹوں سے پیچھے تھے۔"

یہ بھی پڑھیں:

'جنتا دل سے راشٹریہ جنتا دل' لالو یادو نے کیوں بنائی آر جے ڈی، جانئے اب تک کیسا رہا ان کا سیاسی سفر -

بہار میں ڈبل انجن سرکار کی قلعی کُھلی 𝟕 دنوں میں 3 پل غرقاب

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.