ETV Bharat / jammu-and-kashmir

تلنگانہ سرنگ حادثہ: ٹنل میں پھنسا جموں کا نوجوان، اہل خانہ کا برا حال - JAMMU MAN IN TELANGANA TUNNEL

سرنگ میں پھنسے جموں کے سنی سنگھ اپنے گھر میں واحد کمانے والے شخص ہیں۔ گھر والوں کا رو رو کر برا حال ہے۔

تلنگانہ کی سرنگ میں پھنسا جموں کا نوجوان، اہل خانہ کا برا حال
تلنگانہ کی سرنگ میں پھنسا جموں کا نوجوان، اہل خانہ کا برا حال (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 25, 2025, 8:19 AM IST

Updated : Feb 25, 2025, 9:30 AM IST

جموں: جموں کے پرگوال گوڑہ منہاسن سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ مشین آپریٹر سنی سنگھ تلنگانہ میں منہدم سرنگ کے اندر پھنسے آٹھ افراد میں شامل ہیں۔ تین دن سے ان کے گھر والوں کا رو رو کر برا حال ہے۔ ارکان خاندان حکومت سے انہیں کسی بھی طرح سے بچا لینے کی التجا کر رہے ہیں۔ سنی سنگھ کا خاندان اس حادثے سے بری طرح ٹوٹ گیا ہے۔ واقعے کی خبر سن کر ان کے گھر پر رشتہ دار اور پڑوسی جمع ہو گئے ہیں۔

سنی سنگھ کی ماں کملا دیوی نے روتے ہوئے بتایا کہ وہ پانچ سال سے کنسٹرکشن کمپنی میں ملازم کر رہا ہے۔ "وہ گھر کا واحد کمانے والا شخص ہے۔"

تلنگانہ کی سرنگ میں پھنسا جموں کا نوجوان، اہل خانہ کا برا حال
تلنگانہ کی سرنگ میں پھنسا جموں کا نوجوان، اہل خانہ کا برا حال (ETV Bharat)

سَنی کے والد رام سنگھ نے کانپتی ہوئی آواز میں کہا کہ "ہمیں حادثے کے بارے میں سائٹ پر کام کرنے والے ایک رشتہ دار سے معلوم ہوا۔ تب سے کوئی جانکاری نہیں ملی ہے۔ ہم حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ ہمارے بیٹے کو بچا لیں۔

سنی کی بہنوں کے چہرے آنسوؤں سے تر ہیں۔ وہ بھائی کی تصویر پکڑے کھڑی ہیں۔ ایک بہن نے کہا کہ "اس نے اگلے مہینے گھر آنے کا وعدہ کیا تھا۔ اب ہمیں یہ بھی نہیں معلوم کہ وہ زندہ ہے یا نہیں۔‘‘

تلنگانہ ٹنل ریسکیو آپریشن کا تیسرا دن: پھنسے 8 افراد سے رابطہ نہ ہو سکا، ریٹ مائنرز راحت بچاؤ میں شامل

سرنگ کے اندر خراب حالات اور آپریشن کی پیچیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے متعلقہ حکام ابھی تک پھنسے ہوئے افراد کی حالت کے بارے میں کچھ بھی بتانے سے قاصر ہیں۔ جس کی وجہ سے پھنسے ہوئے کارکنان کے اہل خانہ میں بے چینی بڑھتی جا رہی ہے۔ جس کی وجہ سے کارکنوں کے رشتہ دار تلنگانہ کے ضلع ناگرکرنول پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ حکام نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ "تمام وسائل" کو بروئے کار لایا جا رہا ہے، لیکن ابھی تک کوئی کامیابی نہیں مل رہی ہے۔ وہیں پھنسے مزدوروں کے اہل خانہ کا صبر ٹوٹتا جا رہا ہے۔

تلنگانہ کے ناگرگرنول ضلع میں سرنگ کے ایک حصے کے منہدم ہونے سے اس میں پھنس جانے والے کارکنان اور انجینئرز کا تعلق چار ریاستوں ہے۔ ایک پروجیکٹ انجینئر، ایک سائٹ انجینئر اور چھ مزدور شامل ہیں جن کا تعلق جھارکھنڈ، اتر پردیش، پنجاب اور جموں و کشمیر سے ہے۔ ان افراد کے بچنے کی امیدیں اب دھندلی ہوتی جا رہی ہیں کیونکہ تین دن سے زیادہ وقت گزر چکا ہے اور اب تک ان سے رابطہ نہ ہو سکا ہے۔

مزید پڑھیں: تلنگانہ سرنگ حادثہ: 'اندر پھنسے آٹھ لوگوں کے بچنے کا امکان بہت کم'

تلنگانہ ٹنل حادثہ: سرنگ میں کیچڑ کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں رکاوٹ، 14 کلومیٹر اندر پھنسے آٹھ لوگ

Last Updated : Feb 25, 2025, 9:30 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.