Published : Jun 28, 2024, 3:25 PM IST
بھائی کو بہن کے کردار پر تھا شک، کلہاڑی کے وار کر کے بے دردی سے کر دیا قتل
بارہ بنکی: ایک بھائی نے اپنی حقیقی بہن کے کردار پر شک کرتے ہوئے اس وقت بے دردی سے قتل کردیا جب وہ سورہی تھی۔ صبح اس کی ماں بیدار ہوئی تو افراتفری مچ گئی۔ لوگوں کا ایک ہجوم جمع ہوگیا۔ دراصل بہن ڈھائی ماہ سے سسرال سے آکر اپنے میکہ میں تھی۔ اس کا شوہر کئی بار اسے بلانے آیا لیکن وہ واپس نہیں گئی۔ بھائی کو شک تھا کہ اس کی بہن کا کردار ٹھیک نہیں ہے، ایڈیشنل ایس پی نے کہا کہ شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔